شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو لڑائی کے بعد میکے بھیجنے کی صورت میں اس کے نان نفقہ کا حکم

فتوی نمبر :
3041
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو لڑائی کے بعد میکے بھیجنے کی صورت میں اس کے نان نفقہ کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب!
اگر بیوی معمولی باتوں پر شوہر اور شوہر کی والدہ سے لڑائی یا جھگڑا کرتی ہے، اور وہ شوہر کی والدہ کے ساتھ بدتمیزی یا بداخلاقی کا مظاہرہ کرتی ہے، تو جھگڑے روکنے کے لیے شوہر عارضی طور پر اپنی بیوی کو اُس کے میکے بھیج دیتا ہے۔ وہ بیوی سے وعدہ کرتا ہے کہ جیسے ہی وہ استطاعت رکھے گا، اُسے الگ گھر لے دے گا۔ شوہر پہلے ہی کرائے کے گھر میں رہ رہا ہے اور دوسرا کرایہ برداشت نہیں کرسکتا۔ وہ کھانے پینے اور کپڑوں کا خرچ فراہم کرتا ہے۔

بیوی اپنے والدین کے گھر رہتے ہوئے بھی شوہر سے گھر کا کرایہ طلب کرتی ہے (حالانکہ اس کے والدین کا اپنا گھر ہے)۔ براہِ کرم مشورہ دیں کہ آیا شوہر پر صرف نان نفقہ (کھانا، دوائیں، لباس اور روزمرہ ضروریات) دینا لازم ہے، یا گھر کا کرایہ دینا بھی ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کا اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ جھگڑا کرنا اور ساس کو گالی دینا انتہائی نا مناسب حرکت ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت سخت گناہ گار ہوئی ہے، اس پر اپنی اس حرکت سے بہر حال اجتناب لازم ہے ،مگر شوہر نے چونکہ بیوی کو اپنی مرضی سے اس کے میکے بھیجا ہے، اس لئے شوہر پر بیوی کا نان نفقہ واجب ہے ،تاہم اگر گھر میں کوئی کمرہ ایسا ہو جو بیوی کے لئے ہی خاص کر دیا جائے اور اس میں کسی دوسرے کی آمدورفت اور عمل دخل نہ ہو تو اسے الگ سے مکان کرایہ پر لیکر اس میں رکھنا واجب نہیں،جبکہ مالی وسعت حاصل ہونے کی صورت میں لڑائی جھگڑا ختم کرنے کے لئے والدین کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ اگر اس کے لئے الگ سے گھر کا انتظام کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (خارجة من بيته بغير حق) وهي الناشزة حتى تعود اھ (3/ 576)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه والمراد بالخروج كونها في غير منزله بغير إذنه اھ (4/ 195)
ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): والحاصل أن المشهور وهو المتبادر من إطلاق المتون أنه يكفيها بيت له غلق من دار سواء كان في الدار ضرتها أو أحماؤها. (3/ 601)
ففي فتح القدير لابن الهمام: (قوله ولو أسكنها في بيت من الدار مفرد وله غلق كفاها) اقتصر على الغلق أفاد أنه وإن كان الخلاء مشتركا بعد أن يكون له غلق يخصه، وليس لها أن تطالبه بمسكن آخر اھ (4/ 397) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ریحان وزیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3041کی تصدیق کریں
0     227
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات