احکام ذبح

جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
37132
| تاریخ :
عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ درجِ ذیل تین سوالات کے حوالے سے مدلّل ومفصّل تحریری فتوی درکار ہے
(1)میں آسٹریلیا میں رہتا ہوں،یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے،وہ سلاٹر ہاؤس میں جاکر بکرے اور گائے ہاتھ سے چھری پکڑ کر تکبیر پڑھ کر ذبح کرتا ہے،سلاٹر ہاؤس کفار(غیر کتابیوں) کی ملکیت ہے،جو جانور وہ مسلمان ذابح نے ذبح کیے ہوتے ہیں، ان کی کھال اتار کر نمبر الاٹ کر کے سلاٹر ہاؤس میں سردخانے میں رکھ دیا جاتا ہے،پھر 24گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانور وہاں سے خرید کر لاتے ہیں اور مسلمانوں کو بیچتے ہیں،مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور(جن پر نمبر الاٹ کیے جاتے ہیں)وہ کفار کے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہوجائیں ایسا نہیں ہوتا،سرد خانے وغیرہ پر مامور تمام مزدور بھی غیر مسلم(غیر کتابی) ہوتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی جانور ہیں،جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیا ہے،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ!
(1) کیا مذکورہ بالا جانور جن نمبر الاٹ کیے جاتے ہیں،مسلمان گوشت فروشوں کو یہ خریدنا جائز ہے؟
(2) ان گوشت فروشوں کا یہ گوشت عام مسلمانوں کو بیچنا کیسا ہے؟
(3) یہاں آسٹریلیا میں بڑے جانور مثلاً گائے کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر پر ایک بجلی کی نوک دار گن سے کرنٹ دیا جاتا ہے،کچھ لوگ زور دار خاص آلات سے مارتے ہیں اور کچھ لوگ اس کے سر میں گن سے بولٹ شوٹ کرتے ہیں، اس پروسس کو سٹیننگ کہتے ہیں،اس سے جانور بظاہر زندہ ہی ہوتا ہے،لیکن اس کا دماغ ختم ہوجاتا ہے یا کچھ درجہ مفلوج ہوجاتا ہے،لیکن ظاہری طور پر جان نظر آتی ہے،جیسے ہلنا وغیرہ تو اس طرح ذبح کیے گئے جانور خریدنا اور کھانا کیسا ہے؟ اگر جانور کو اس طرح سے چوٹ دی جائے کہ اگر اسے ذبح نہ کیا گیا تو خود بخود مرجائے گا،تو اس طرح کی چوٹ دینے کے بعد مرنے سے پہلے پہلے ذبح کیے گئے جانور کا حکم بھی بیان فرما دیجئے-
(4) یہاں آسٹریلیا میں مارکیٹ میں چکن دو طرح کا ملتا ہے،کچھ کے پاس ہاتھ سے ذبح شدہ ہوتا ہے اور کچھ مشین سے ذبح شدہ چکن فروخت کرتے ہیں،مشین سے ذبح شدہ چکن کا حکم بیان فرما دیجئے اور یہ بھی کہ اگر ہم کسی مسلمان کے ہاں دعوت پر گئے تو کیا یہ پوچھنا لازم ہے کہ وہ یہ تحقیق کرکے لایا ہے کہ یہ ہاتھ سے ذبح شدہ ہے؟ اور اگر اس کو معلوم نہ ہو کہ ہاتھ سے ذبح شدہ ہے یا مشین سے تو پھر اس کا کیا حکم ہوگا؟ پہلے کے دوسوالات میں کسی مسلمان کے مہمان ہونےکی صورت میں گوشت کھانے کے حوالے سے شرعی احکام بیان فرمادیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)اگر کسی ذبیحہ کے متعلق یقینی طور پر معلوم ہو کہ یہ کسی مسلمان نے ذبح کیا ہے اور پھر نمبر الاٹ کرنے یا کسی اور عمل کے ذریعے اس ذبیحہ کا دیگر مسلموں کے ذبیحہ کے ساتھ خلط ملط ہونے کا کوئی اندیشہ بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں مسلمانوں کے لئے اس کی خرید وفروخت اور اس کا کھانا جائز اور درست ہے،البتہ اگر دیگر غیر مسلموں کے ذبیحہ کے ساتھ خلط ملط ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
(2) سٹیننگ کا عمل اگر جانور کی موت واقع ہونے کا سبب بنتا ہو یا اس عمل کو اختیار کرنے سے جانور کی موت واقع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سٹیننگ کے عمل کو اختیار کرنا جائز نہیں،اور اس طریقے کے مطابق ذبح کیے گئے جانور کو بھی حلال نہیں کہا جائے گا اور مسلمانوں کے لئے اس کا استعمال جائز نہ ہوگا،البتہ اگر سٹیننگ کے عمل سے جانور کی موت واقع نہ ہوتی ہو،بلکہ اس کے بعد روح نکالنے کے لئے اسے شرعی طریقہ کار پر باقاعدہ طور پر ذبح کیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں وہ جانور حلال ہوگا، لیکن جب تک یہ طریقہ مشکوک ہو اس وقت تک اس سے دور رہنا چاہیئے۔
(3)جن مذبح خانوں میں مشین کے ذریعے مرغیاں ذبح کی جاتی ہیں، ان میں عموماً شرعی حدود وقیود کا لحاظ نہیں رکھا جاتا،اس لئے مشین سے ذبح کی گئی مرغیوں کے کھانے سے اجتناب کرنا چاہیئے،البتہ اگر کسی مذبح خانے کے متعلق یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ وہ مکمل شرعی حدود کے تحت اور مفتیانِ کرام کے تجویز کردہ طریقۂ کار کے مطابق ذبح کا عمل سرانجام دیتا ہو تو ایسی صورت میں ان مرغیوں کا استعمال جائز اور درست ہوگا۔
(4)مہمان کے لئے تو میزبان سے تحقیق کرنا کوئی ضروری نہیں،بلکہ بغیر تحقیق کے بھی ان کے ہاں پکا ہوا گوشت کھانا جائز ہے،البتہ خود میزبان جو غیر مسلم ملک میں رہائش پذیر ہو، اس کے لئے اس بات کی یقین دہانی کرنا لازم ہے کہ جو گوشت وہ استعمال کر رہا ہے،وہ مکمل طور پر شریعت کے مطابق ذبح کیے گئے جانور کا ہو، اس یقین دہانی کے بغیر مسلم آبادی والے ملک میں کسی مسلمان کے لئے گوشت کھانا یا کسی مسلمان کو کھلانا جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسیر الجلالین: {ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه}(الانعام:121الآیة) بأن مات أو ذبح على اسم غيره وإلا فما ذبحه المسلم ولم يسم فيه عمدا أو نسيانا فهو حلال قاله بن عباس وعليه الشافعي {وإنه} أي الأكل منه {لفسق} خروج عما يحل {وإن الشياطين ليوحون} يوسوسون {إلى أوليائهم} الكفار {ليجادلوكم} في تحليل الميتة {وإن أطعتموهم} فيه {إنكم لمشركون} (1/183)۔
وفی الدر المختار:(حرم) (حيوان من شأنه الذبح) خرج السمك والجراد فيحلان بلا ذكاة، ودخل المتردية والنطيحة وكل (ما لم يذك) ذكاء شرعيا اختياريا كان أو اضطراريا الخ
وفی الشامیة:(قوله ولا يرده بقول الواحد) قال في الخانية: مسلم شرى لحما وقبضه فأخبره مسلم ثقة أنه ذبيحة مجوسي، لا ينبغي له أن يأكل ولا يطعم غيره، لأنه أخبره بحرمة العين اھ(6/344)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37132کی تصدیق کریں
0     933
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا - عورت کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام ذبح 0
  • قربانی کے جانور پر تکبیر بھول جانےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • حاملہ جانور کو قربانی میں ذبح کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • بکرے کو مسنون طریقہ کے ہٹ کر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • یہودیوں کے ذبیحے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 1
  • شیعہ کے ذبیحے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • سیلاب زدگان سے قربانی کا جانور کم قیمت میں خرید کر قربانی کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کی کھال سے حاصل شدہ رقم کا مصرف

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جھٹکے اور کرنٹ کے ذریعہ جانور کو مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کفریہ عقائد کے حامل یا بدعات میں مبتلا شخص کے ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • رات کے وقت قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مرغیاں ذبح کرتے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیاجانور ذبح کرنے کے بعد بھی اس کا سر تن سے جدا کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • غیر مسلم کا تکبیر پڑھ کر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن الگ کر دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • دو سال عمرکی گائے کے اگر دانت نہ نکلے ہوں تو اس کی قربانی کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
  • گوشت خرید کر تقسیم کرنے سے عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
Related Topics متعلقه موضوعات