شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے جھوٹ بولنے کی عادت کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
38360
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے جھوٹ بولنے کی عادت کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم میں نے نکاح والدین کی زبر دستی کی وجہ سے کیا، شادی کو تین سال ہونے والے ہیں ، مالی حالات ٹھیک نہیں ہو رہے، میرے شوہر ہر بات پر بلاوجہ جھوٹ بولتے ہیں ، اسی وجہ سے میرے جہیز تک کا سامان تک جل گیا، میں نے بہت بار سمجھایا کہ غربت میں گزارا کر سکتی ہوں ، مگر جھوٹ نہیں ، مجھے جھوٹ سے نفرت ہے، تین سالوں میں برداشت کر کر کے میری دماغی حالت تک خراب ہو گئی ہے، مجھے ڈاکٹر نے علاج کا کہا، میں ہر وقت شوہر سے بد تمیزی کرتی ہوں ، اور اب تو گالیاں تک دینے لگی ہوں ، جو بہت کوشش کے باوجود مجھ سے کنٹرول نہیں ہو رہا، میرے ابو کہتے ہیں، اپنی آخرت خراب کرنے کی بجائے علیحد گی اختیار کر لو، کیا میں ایسا کروں تو اللہ کے ہاں میری پکڑ تو نہ ہوگی، میری دو بیٹیاں ہیں، ایک دو سال کی ہے، اور ایک دو ماہ کی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا شوہر اگر واقعۃً جھوٹ کا عادی ہو، تو اس کی یہ عادت انتہائی بڑی ہے، اور گناہ کبیرہ کی عادت اور جسارت ہے، جس سے اس کو روکنے کی کوشش اور ہدایت کی دعا کرنی چاہیے ، مگر اس کی وجہ سے اپنے گھر کو اجاڑنے کی فکر میں لگ جانا ، اور شوہر کو گالی گلوچ کرنا بھی انتہائی غلطی اور گناہ ہے ، سائلہ پر لازم ہے کہ شوہر سے اس طرح بد تمیزی سے پیش نہ آئے ، بلکہ اس کے ساتھ نرمی اور ادب سے پیش آئے ، ان شاء اللہ بہتر ہو گا۔ تاہم اگر نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو ، اور برادری کے بڑوں کی کوشش بھی بے سود جائے، تو پھر اس صورت میں سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق یا خلع لیکر علیحدہ ہونا بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفقه الإسلامي وأدلته: هي حقوق مشتركة بين الزوجين، لكن حق الزوج على زوجته أعظم من حقها عليه، لقوله تعالى: {وللرجال عليهن درجة} [البقرة:228/2] وللحديث السابق عند أبي داود: «لو كنت آمراً أحداً أن يسجد لأحد، لأمرت النساء أن يسجدن لأزواجهن، لما جعل الله لهم عليهن من الحق» . ويسن لكل من الزوجين تحسين الخُلُق لصاحبه والرفق به واحتمال أذاه وسوء طباعه، لقوله تعالى: {والصاحب بالجنب} [النساء:36/4] أي الإحسان له، وللحديث المتقدم: «استوصوا بالنساء خيراً» وحديث «خياركم خياركم لنسائه» اھ (9/ 326)
و في الجامع في الحديث: قال وأخبرني الليث بن سعد عن ابن العجلان عن عون بن عبد الله عن ابن شهاب أنه قال : ( ما حل من الكذب شيء قط لا جاداً ولا هازلاً وإنَّ العبد ليصدق حتى يمتلئ قلبه برا وما يبقى منه موضع ابرة من فجور وإن العبد ليكذب حتى يمتلئ قلبه فجورا فما يبقى في قلبه موضع إبرة من بر، الصدق يهدي إلى البر ، والبر يهدي إلى الجنة . والكذب يهدي إلى الفجور ، والفجور يهدي إلى النار . وآية ذلك أنه يقال صدق وبر وكذب وفجر ) اھ (2/ 614) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38360کی تصدیق کریں
0     229
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات