مہر

تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
41433
| تاریخ :
2020-08-20
معاملات / احکام نکاح / مہر

تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

ایک لڑکے نے نکاح کرلیا ہے ان کے گھر والوں کوپتہ نہیں تھا اب ان کے گھر والے دوبارہ نکاح کروارہے ہیں، کاغذی کاروائی پہلے نہیں ہوئی تھی تو اب نکاح دوبارہ ہونے کی وجہ سے کیا حکم ہے نکاح پر نکاح ہوجائے گا؟ اس کاکیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ عذر کی بناء پرلڑکے کے گھر والے اگر دوبارہ نکاح کروادیں تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں،اور یہ محض تجدید نکاح کہلائے گا،نہ کہ نکاح پر نکاح اور اس بناء پر کئے گئے نکاح ثانی میں مقرر کردہ مہر بھی لازم نہ ہوگا ،چنانچہ بہتر یہ ہے کہ اس نکاح ثانی میں سابقہ مہر لکھوایا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:وفي الكافي: جدد النكاح بزيادة ألف لزمه ألفان على الظاهر۔ الخ

وفی الشامیۃ:( تحت قوله وفي الكافي إلخ) حاصل عبارة الكافي: تزوجها في السر بألف ثم في العلانية بألفين ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادة في المهر.(الی قولہ) ثم ذكر أن قاضي خان أفتى بأنه لا يجب بالعقد الثاني شيء ما لم يقصد به الزيادة في المهر،اھ(ج3ص112)۔

وفیہ ایضآ:[تنبيه] في القنية: جدد للحلال نكاحا بمهر يلزم إن جدده لأجل الزيادة لا احتياطا اهـ أي لو جدده لأجل الاحتياط لا تلزمه الزيادة بلا نزاع كما في البزازية. وينبغي أن يحمل على ما إذا صدقته الزوجة أو أشهد، وإلا فلا يصدق في إرادته الاحتياط كما مر عن الجمهور، أو يحمل على ما عند الله تعالى۔ اھ (ج3ص113)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شبیراللہ عبدالرؤف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41433کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات