السلام علیکم
نکاح کے 5 سال کے بعد بغیر رخصتی کے طلاق ہو گئی , کیا مطلقہ کو حق مہر پورا ملے گا ؟
نکاح اگر باقاعدہ شرعی طریقہ کار پر ہوا ہو اور نکاح کے بعد ہمبستری یا خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی ہو تو شوہر پر آدھا حق مہر دینا لازم ہے ، اور اگر خلوتِ صحٰیحہ یا ہمبستری ہوئی ہو تو پورا مہر دینا لازم ہوگا -