شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کو رشتہ داروں کی دعوتوں میں جانے کی تاکید کرنا

فتوی نمبر :
61107
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کو رشتہ داروں کی دعوتوں میں جانے کی تاکید کرنا

میرے خاوند سعودی عرب میں نوکری کرتے ہیں اور میں پاکستان میں اپنی دو بچیوں کے ساتھ رہتی ہوں اور نوکری کرتی ہوں،میرے خاوند مسلسل انہی باتوں میں ناراض رہتے ہیں کہ میں ان کے کزنز یا کہیں دعوت ہوتی ہے تو ان کےہاں نہیں جاتی،جبکہ ہمیں لے جانے کے لئے کوئی سواری بھی موجود نہیں،ہم اکیلے رات دعوتوں میں جانا نہیں چاہتے،یہی کہتے ہیں کہ آپ آئیں تو آپ کے ساتھ مل کر جائیں گے،لیکن بضد ہوتے ہیں کہ میں ان کے کزنز اور دوسرے خاندان میں جا کرملوں،اس سلسلے میں کیا حکم ہے؟ کیا واقعی ہمیں اکیلے جانا چاہیئے؟ جبکہ ہمارے پاس نہ گاڑی ہے نہ کوئی لے جانے والا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے سسرالی خاندان میں اگر کوئی تعزیت یا دعوت وغیرہ ہو اور وہ اسے مدعو کرلیں تو اس کے لئے پردۂ شرعیہ کا لحاظ رکھتے ہوئے اس میں شرکت کرنے کی اجازت ہے اور اس سے شوہر کی بھی دل جوئی ہوگی،تاہم اگر سائلہ کے پاس آمد و رفت کا کوئی مناسب انتظام نہ ہو یا وہاں پر بےپردگی کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں وہاں جانا مناسب نہیں اور اس سلسلہ میں سائلہ اپنے شوہر کو مناسب طریقہ سے سمجھانے کی کوشش کرے،تاکہ دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ: وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ(النور:31 الآیة)۔
وفی احکام القرآن:تحت ھذہ الآیة:قال ابوبکر فی ھذہ الآیة دلالة علی ان المرأة الشابة مامورة بستر وجھھا عن الاجنبیین واظھار الستر والعفاف عند الخروج لئلا یطمع اھل الریب فیھن اھ(3/486)۔
وفی الدر المختار:(وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه وإن أمن الشهوة لأنه أغلظ اھ(1/406)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمد علی کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61107کی تصدیق کریں
0     691
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات