شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا چار سال سے بیوی کے پاس نہ آنا

فتوی نمبر :
62792
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا چار سال سے بیوی کے پاس نہ آنا

السلام علیکم !
حضرت مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میری سالی کا شوہر پچھلے چار سال سے الگ ہے،نہ کوئی حقوق ادا کرتا ہے اور نہ ملنے آتا ہے اور نہ کوئی رابطہ ہے ان سے،ویسے یہ دونوں آپس میں کزن ہیں ،اس کے تین بچے ہیں،لڑکے کے امی ابو آتے ہیں ملنے کے لئے، اس بارے میں شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ اس کے ہم زلف اور اس کی بیوی کے درمیان اتنے عرصے سے علیحدگی کیوں ہے؟ کیا ان کے درمیان صلح ومصالحت کی کوشش کی گئی ہے یا نہیں؟ نیز وہ اس رشتہ کو نبھانا بھی چاہتا ہے یا نہیں؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم سائل کے ہم زلف کا اپنی بیوی بچوں کے ساتھ قطعِ تعلق کرنا اور ان کے جائز حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہورہا ہے،اس لئے اس پر لازم ہے کہ بڑوں کے ذریعہ باہمی اختلافات اور رنجشوں کو ختم کراکر اپنی بیوی بچوں کے حقوق کی ادائیگی اور گھر بسانے کی فکر کرے،سائل سمیت گھر کے ذمہ دار لوگوں کو بھی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے،البتہ اگر وہ کسی صورت بھی اس رشتہ کو نبھانے کے لئے تیار نہ ہو تو اس پر لازم ہے کہ بیوی کو اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کردے،تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے،جبکہ بچوں کے نان ونفقہ اور دیگر ضروری اخراجات بہر حال بچوں کے والد کے ذمہ لازم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (البقرة:229 الآیة)
وفی صحیح البخاری عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: جاءت امرأة ثابت بن قيس بن شماس إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله، ما أنقم على ثابت في دين ولا خلق، إلا أني أخاف الكفر، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «فتردين عليه حديقته؟» فقالت:نعم، فردت عليه، وأمره ففارقها اھ(7/47)۔
وفی الدر المختار: ولا باس بة عند الحاجة للشقاق بعدم الوفاق بما یصلح للمھر الخ
وفی الشامیة: قوله للشقاق أی لوجود الشقاق وھو الاختلاف والتخاصم وفی القھستانی عن شرح الطحاوی السنة إذا وقع بین الزوجین اختلاف أن یجتمع اھلھما لیصلحوا بینھما،فان لم یصطلحا جاز الطلاق والخلع ،وھذا ھو الحکم المذکور فی الآیة (3/441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62792کی تصدیق کریں
0     776
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات