شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا رہائش کے سلسلے میں شوہر کی نافرمانی کرنا

فتوی نمبر :
66245
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا رہائش کے سلسلے میں شوہر کی نافرمانی کرنا


السلام علیکم می نام :جمشید ظفر خٹک ہے، اور میں ڈسٹرکٹ اٹک تحصیل جنڈ کا رہنے والا ہوں ،میں نےڈسٹرکٹ ایبٹ أباد سے شادی کی ہے ٢٠١٢ میں , اب میری دو بیٹیاں ہیں جنکی عمر ١١ سال کےقریب ہے، اور ایک بیٹا ہے جسکی عمر ٨ سال کے قریب ہے، میری شادی کو ١١ سال ہو گئے، میری شادی سے لیکر اب تک میری بیوی ایبٹ آباد میں ہی رہی ہے،کیونکہ میں أرمی میں سروس کرتا تھا ،اور بیوی کاقول تھا کہ ریٹائرمنٹ کےبعد میرے ساتھ اٹک میں آباد ہوگی ، لیکن وہ دوسری مرتبہ اپنے قول سےانکاری ہے ، اور اب کہتی ہے، کہ میں اٹک نہیں جاؤنگی ، ایبٹ آباد ہی جگہ لیکر گھر بناؤ , تو رہونگی، نہیں تو مجھے طلاق دے دو ، میرے بچوں کے ذہن میں میرے خلاف نفرت ڈالتی ہے، اور کہتی ہےکہ آ پ کا والد ظالم ہے، اور جھوٹا ہے، اسکے ساتھ کہیں نہ جایا کرو ، تمہیں اغواء کر کے لے جائے گا ،اور میرے بچوں کو میرے اور میرے والدین سے دور کر رہی ہے ، اور مجھے بھی میرے والدین سے دور کر رہی ہے، میں اپنے بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں مجھ پر میرے والدین بہن بھائیوں کی ذمہ داریاں ہیں،اور جہان داریاں بھی کرنی ہیں، اور میرے ازدواجی حقوق بھی ادا نہیں کرتی ، اور زبان دراز اور دھوکہ باز عورت ہے، اور اسکی نظر میں صرف پیسے کی اہمیت ہے، میری کوئی اہمیت نہیں ہے ، بس وہ چاہتی ہے کہ میں اسکے ساتھ ساتھ اسکے والدین بہن بھائی کی بھی پرورش کرتا رہوں، جھوٹی مکار عورت ہے، ماہانہ خرچہ اپنا اور بچوں کا لیتی ہے، اور اپنے والدین کو کھلاتی ہے، اور جھوٹ بولتی ہے، کہ میں اسے خرچہ نہیں دیتا ، میں طلاق کے حق میں نہیں ہوں، قرأن کی روشنی میں مجھے فتوی دیا جائے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو ،اس طور پر کہ سائل اپنی بیوی کے تمام حقوق ادا کر رہا ہو ،لیکن اس کے باوجود وہ اپنی شوہر کی نافرمانی اور بچوں کو اپنے والد کے خلاف بھڑکانے اور ان کی ذہن سازی کر رہی ہو ،تو اس کا یہ طرزِ ِعمل شرعاً درست نہیں ،اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہورہی ہے ،اس پر لازم ہے کہ اپنے اس غلط طرزِ ِعمل سے باز آئے اور اپنے گھر کو برباد نہ کرے ،سائل کی بیوی کو چاہیئے کہ شوہر کے ساتھ اس کے شہر میں رہنے کی پوری کوشش کرے ،نیز بلا وجہ طلاق کا ہرگز مطالبہ نہ کرے ،احادیثِ مبارکہ میں ایسی عورت کے بارے میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ،چنانچہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے "کہ جو عورت اپنے شوہر سے بلا وجہ طلاق کا مطالبہ کرے،اس پر جنت کی خوشبو تک حرام ہے "اس لئے سائل کی بیوی کو چاہیئے کہ اپنے اس ناجائز اور غلط مطالبات سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن ابی داؤود : عن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس ، فحرام عليها رائحة الجنة» اھ (2/268)۔
و فی الرد : و أما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر ، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه ، و هو معنى قولهم الأصل فيه الحظر و الإباحة للحاجة إلى الخلاص ، فإذا كان بلا سبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا و سفاهة رأي و مجرد كفران النعمة و إخلاص الإيذاء بها و بأهلها و أولادها ، و لهذا قالوا : إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق و عروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى اھ (3/228)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66245کی تصدیق کریں
0     1119
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات