شوهر و بیوی کے حقوق

دوسری بیوی کے حقوق کی عدمِ ادائیگی کا حکم

فتوی نمبر :
66280
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

دوسری بیوی کے حقوق کی عدمِ ادائیگی کا حکم

میرے شوہر میرا حقِ زوجیت ادا نہیں کرتے،پہلی بیوی کے ساتھ حقوق ادا کرتے ہیں، میرے نہیں،حقِ زوجیت ادا نہ کرنا صحیح ہے یا غلط؟ براہِ مہربانی جواب دیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعتِ مطہرہ نے میاں بیوی کے مابین حقِ زوجیت کی ادائیگی کا معاملہ زوجین کی رضامندی اور ان کی طبیعت پر چھوڑا ہے،اسی وجہ سے شوہر کے ذمہ اپنی بیویوں کے درمیان حقِ زوجیت(جماع) کے اعتبار سے برابری بھی لازم نہیں،لہذا اگر سائلہ کا شوہر دونوں بیویوں کے درمیان نان ونفقہ اور رات گزارنے میں برابری کا اہتمام کرتا ہو، تو محض حقوقِ زوجیت میں برابری نہ کرنے کی وجہ سے وہ گناہ گار نہ ہوگا، لیکن جب دوسری بیوی کی طرف سے حقِ زوجیت ادا کرنے کا کبھی کبھارمطالبہ ہو اور شوہر اس پر قادر بھی ہو تو اسے اس کی جائز خواہش پوری کرنے کا اہتمام کرنادیانۃً لازم ہے ،تاکہ کسی قسم کے فتنے میں مبتلا ہونے سے حفاظت ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ: فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا (النساء:3الآیة)
وفی الجامع لاحکام القرآن للقرطبی:قوله تعالیٰ(فَإِنْ خِفْتُمْ)شرط وجوابه(فَانْكِحُوا)أی إن خفتم الاتعدلوا في مھورھن وفی النفقة علیھن (6/23)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن ابی ھریرة۔رضی اللہ عنه۔ عن النبی ﷺ قال: من کانت له امرأتان فمال الیٰ احدھما جاء یوم القیامة وشقه مائل اھ(3/481)۔
وفی الدر المختار: (يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب. ويسقط حقها بمرة ويجب ديانة أحيانا ولا يبلغ الإيلاء إلا برضاها اھ(3/201)۔
وفی فتاوی قاضیحان: ومایجب علیٰ الأزواج للنساء العدل والتسویة بینھن فیما یملك وھو البیتوتة عندھا للصحبة والمؤانسة لافیما لایملك وھو الحب والجماع، لان الحب عمل القلب والجماع یبنی علیٰ النشاط وکل ذلك لایتعلق باختیارہ،الیه اشار رسول اللہ ﷺ فقال: ھذا قسمی فیما املك ولا تؤاخذنی فیما لااملك اھ(2/145)۔
وفی الفتاوی البزازیة: المریضة والصحیحة فیه(القسم) سواء والتسویة فی الوطء غیر لازم فی الظاھر اھ(2/145)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66280کی تصدیق کریں
0     707
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات