شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر اگر نماز جماعت سے نہ پڑھے تو بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
68861
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر اگر نماز جماعت سے نہ پڑھے تو بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! میرے شوہر الحمد للہ حافظ و عالم ہے ، لیکن کبھی نماز کیلئے مسجد نہیں جاتے ، بہت اصرار کرو تو دن میں ایک بار جاتے ہیں ، اور باقی کیلئے کہتے ہیں کہ مسجد دور ہے ، ہمارے گھر کے برابر میں مسجد ہے لیکن وہ بریلویوں کی ہے ، اور دیوبندی مسجد آدھا کلو میٹر دور ہے ، ہم نے یہی دیکھ کر شادی کی تھی کہ لڑکا دیندار ہے لیکن اب یہ مسئلہ ہو رہا ہے ، مجھے کیا کرنا چاہئے رہنمائی فرما دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جماعت کی نماز سنتِ مؤکدہ بلکہ قریب الی الواجب ہے ، اور بغیر کسی مجبوری و عذرِ شرعی کے جماعت چھوڑنا جائز نہیں ، اس لئے سائلہ کے شوہر کا علم ہونے کے باوجود مذکور مسافت کی وجہ سے مستقل طور پر جماعت کی نماز چھوڑنا شرعاً جائز نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے ، جبکہ سائلہ کو بھی چاہئے کہ اپنے شوہر کو حکمت و بصیرت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرتی رہے ، تاکہ شوہر کے ساتھ تلخ کلامی اور گھریلوں ناچاقی جیسے ناموافق حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد : عن ابن ام مکتوم ضی اللہ عنہ : انہ سال النبی ﷺ فقال : یا رسول اللہ انی رجل ضریر البصر شاسع الدار ولی قائد لا یلاومنی فھل لی رخصۃ ان اصلی فی بیتی ؟ قال ( ھل تسمع النداء ؟ ) قال : نعم قال : ( لا اجد لک رخصۃ ) ( باب التشدید فی ترک الجماعۃ ج 1 ص 99 ط انعامیہ ) ۔
و فیھا ایضاً : عن ابن عباس قال : قال رسول اللہ ﷺ ( من سمع المنادی فلم یمنعہ من اتباعہ عذر قالوا : وما العذر ؟ قال : ( خوف او مرض ) لم تقبل منہ الصلاۃ التی صلی ) ( باب التشدید فی ترک الجماعۃ ج1 ص 259 ط بشری ) ۔
وفی رد المحتار : تحت ( قولہ قال الزاھدی الخ ) توفیق بین القول بالسنیۃ و القول بالوجوب الآتی و بیان ان المراد بھما واحد اخذا من استدلالھم باالاخبار الواردۃ بالوعید الشدید بترک الجماعۃ وفی النھر عن المفید : الجماعۃ واجبۃ ، و سنۃ لوجوبھا بالسنۃ اھ ( الی قولہ ) وقال فی شرح المنیۃ : والاحکام تدل علی الوجوب ، من ان تارکھا بلا عذر یعزر و ترد شھادتہ و یاثم الجیران بالسکوت عنہ ، وقد یوفق بان ذلک مقید بالمداومۃ علی الترک کما ھو ظاھر قولہ ﷺ ( لایشھدون الصلاۃ ) وفی الحدیث الآخر ( یصلون فی بیوتھم ) الخ
وفیہ ایضاً ( فتسن او تجب ) ثمرتہ تظہر فی الاثم بترکھا مرۃ ( علی الرجال العقلاء البالغین الاحرار القادرین علی الصلاۃ بالجماعۃ من غیر حرج الخ
وفی رد المحتار : تحت ( قولہ من غیر حرج ) قید لکونھا سنۃ مؤکدۃ او واجبۃ فبالحرج یرتفع الاثم و یرخص فی ترکھا ولکنہ یفوتہ الافضل الخ ) ( باب الامامۃ ج 1 ص 554 ) ۔
وفی الدر المختار : ( من عجز عن استعمال الماء لبعدہ ) ولو مقیماً فی المصر ( میلاً ) اربعۃ آلاف ذراع الخ ( باب التیمم ج 1 ص 232 ط سعید ) ۔
وفی رد المحتار : تحت ( قولہ ( ولو مقیما ) لان الشرط ھو العدم فاینما تحقق جاز التیمم ، نص علیہ فی الاسرار بحر ( قولہ میلا ) ھو المختار فی المقدار ھدایۃ ، وھو اقرب الاقوال بدائع الؒخ ( ج 1 ص 233 ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لعل شاہ فتح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68861کی تصدیق کریں
0     898
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات