آمدنی و مصارف

بیوٹی پارلر کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
68881
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

بیوٹی پارلر کی آمدن کا حکم

بیوٹی پالر کے ذریعے مال کمانا جائز ہے یا نا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بیوٹی پارلر کا کاروبار کرنا شرعاً جائزہے ، بشرطیکہ پارلرکا کام کرنے والی عورت فقط عورتوں کے میک اپ کا کام کرے ، اس کام کے دوران وہ خواتین کے بال حدِ شرعی سے زائد کاٹنے ،بھنویں بنانے وغیرہ جیسے ممنوع کام نہ کرے ، اور نہ ہی غیر محارم کے ساتھ اختلاط رکھے ، بلکہ حدودِ شرعیہ کے تحت کام کرے ، تو اس کی شرعاً اجازت ہے ، اسی طرح کسی شادی شدہ عورت کے چہرے کے بالوں کی وجہ سے اسکا شوہر اس سے نفرت کرتا ہو اور وہ ان بالوں کو ختم کرنے یا بلیچ کرنے کی اجازت دیدے تو اس صورت میں وہ یہ کام بھی کرسکتی ہے ، مگر وہ اس دوران اتنا مبالغہ نہ کرے کہ ہیجڑوں کے ساتھ مشابہت ہو نے لگے ، کیو نکہ یہ ممنوع ہے ، لہٰذا اگر کوئی خاتون غیر شرعی کاموں سے بچتے ہوئے بیوٹی پارلر کا کام کرے تو اس کا یہ کام جائز ہوگا ، اور اس پر ملنے والی کمائی کو وہ اپنے استعمال میں لاسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ، عن النبی ﷺ قال لعن اللہ الواصلۃ و المستوصلۃ و الواشمۃ و المستوشمۃ ، (ج 4 ص 2654 رقم 5933 باب الوصل فی الشعر ط البشریٰ) ۔
و فیہ ایضاً : عن علقمۃ ، قال لعن عبد اللہ الواشمات والمتنمصات والمتفلجات للحسن المغیرات خلق اللہ ،(ج 4 ص 2655 رقم 5939 باب المتنمصات ط البشریٰ )۔
و فیہ ایضاً : عن ابن عباس رضی اللہ عنھما قال ، لعن رسولﷺ المتشبھین من الرجال بالنساء و المتشبھات من النساء بالرجال ۔ ( ج 4 ص 2640 باب المتشبھین بالنساء و المتشبھات بالرجال )۔
و فی الفتاویٰ الھندیہ : و لو حلقت المرأۃ رأسھا فأِن فعلت لوجع أصابھا لابأس بہ و أِن فعلت ذلک تشبھا بالرجل فھو مکروہ ،کذا فی الکبریٰ الخ ، (ج 5 ص 358 الباب التاسع عشر کتاب الکراھیۃ ط ماجدیہ ) ۔
و فی الفتاویٰ الھندیہ : و لا بأس بأخذ الحاجبین و شعر و وجھہ مالم یتشبہ بالمخنث ، کذا فی الینابیع الخ ، (ج 5 ص358 باب التاسع عشر کتاب الکراھیہ ط ماجدیہ ) ۔
و فی الدر المختار : فأِذا ثبت کراھۃ لبسھا للتختم ثبت کراھۃ بیعھا و صیغھا لما فیہ من الاعانۃ علی ما لا یجوز و کل ما أدیٰ أِلی مالا یجوز لا یجوز ، و تمامہ فی شرح الوھبانیۃ الخ (ج 2 ص360 فصل فی اللبس ط سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68881کی تصدیق کریں
1     1701
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات