شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کو گالیاں دینے اور مار پیٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69960
| تاریخ :
2023-12-25
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کو گالیاں دینے اور مار پیٹ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیوی بہت نافرمان ہے، وہ میری بات نہیں مانتی، گالم گلوچ کرتی ہے، مجھ پر ہاتھ اُٹھاتی ہے، گھر اور بچوں کو بھی نہیں سنبھالتی، ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟ نیز میں نے اپنا گھر اپنی بیوی اور تین بچوں کے نام کیا ہوا ہے، کیامیں وہ گھر واپس لے سکتا ہوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل کی بیوی سائل کی بات نہ مانتی ہو، گالم گلوچ کرتی ہو، شوہر پر ہاتھ اُٹھاتی ہو اور گھر اور بچوں کی دیکھ بھال نہ کرتی ہوتو اُس کا مذکور طرزِ عمل شرعاً جائز نہیں، جس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہو رہی ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرزِ عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرکے آئندہ کیلئے ان امور سے مکمل اجتناب کرے، اور اپنا گھر بسانے کی فکر کرے، جبکہ سائل کو بھی چاہیئے کہ بیوی کو از خود یا خاندان کے بااثر افراد کے ذریعے احسن طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرے، تاہم اگر سائل کی بیوی باوجود سمجھانے کے اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز نہ آئے تو ایسی صورت میں سائل کو طلاق یا خلع کے ذریعے بیوی کو اپنی زوجیت سے علیحدہ کرنے کا شرعاً اختیار حاصل ہے، اور اس صورت میں سائل گناہ گار بھی نہ ہوگا۔
جبکہ مذکور گھراگر سائل نے اپنی بیوی کے صرف نام کیا ہو، باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ حوالہ نہ کیا ہو ،تو ایسی صورت میں فقط بیوی کے نام کر دینے سے یہ ہبہ (گفٹ) تام نہیں ہوا ، اور سائل کی بیوی مذکور گھر کی مالک نہیں بنی، بلکہ مذکور مکان سائل کی ہی ملکیت ہے، لہذا سائل وہ گھر واپس لے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق والخلع۔اھ (441/3)
وفیه ایضاً: (قوله لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة) ولا عليها تسريح الفاجر إلا إذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس أن يتفرقا اهـ مجتبى والفجور يعم الزنا وغيره وقد قالﷺ لمن زوجته لا ترد يد لامس وقد قال إني أحبها استمتع بها۔اھ (427/6)
وفیه ایضاً: لو قال جعلته باسمك، لا يكون هبة۔اھ (689/5)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69960کی تصدیق کریں
0     1395
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات