شوهر و بیوی کے حقوق

سالی سے ناجائز تعلق رکھنے والے شوہر کی بیوی کو کیا کرنا چاہیئے؟

فتوی نمبر :
70091
| تاریخ :
2024-01-02
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

سالی سے ناجائز تعلق رکھنے والے شوہر کی بیوی کو کیا کرنا چاہیئے؟

میرا شوہر تین سال سے میری بہن ( یعنی اپنی سالی ) کے ساتھ زنا کر رہا تھا ، مجھے اب پتہ چلا کہ میرا شوہر میری بہن سے ناجائز تعلق میں تھا ، تو میں کیا بطور اس کی بیوی اپنے شوہر پر حلال ہوں یا نہیں؟ اور مجھے اسلامی نقطۂ نظر سے کیا کرنا چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر کا اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات اور زنا جیسے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرنا شرعاً ناجائز اور حرام فعل ہے ، اگر اسلامی قانون نافذالعمل ہوتا تو اس جرم کے ثبوت کے بعد سائلہ کے شوہر اور اس کی بہن پر شرعی حد بھی جاری ہوتی ، لہٰذا سائلہ کے شوہر کو اپنے اس فعلِ حرام کے ارتکاب پر اللہ کے حضور بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے مکمل اجتناب لازم ہے،تاہم اس کی وجہ سے سائلہ کا اپنے شوہر کے ساتھ نکاح متاثر نہیں ہوا ، بلکہ دونوں حسبِ سابق ازدواجی زندگی بسر کرسکتے ہیں ، البتہ سائلہ کو چاہیئے کہ اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ اپنی بہن کو بھی سمجھائے کہ وہ اس کے شوہر سے دور رہے ، تاکہ آئندہ کے لئے اس فعل کے ارتکاب سے بچا جاسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : الزانية و الزاني فاجلدوا كل واحد منهما مائة جلدة و لا تأخذكم بهما رأفة في دين الله إن كنتم تؤمنون بالله و اليوم الآخر و ليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين اھ ( النور : 2 )۔
کما فی احکام القرآن للجصاص : و اختلف أهل العلم في حد المحصن و غير المحصن في الزنا فقال أبو حنيفة و أبو يوسف و زفر و محمد يرجم المحصن و لا يجلد و يجلد غير المحصن و ليس نفيه بحد و إنما هو موكول إلى رأي الإمام إن رأى نفيه للدعارة فعل كما يجوز حبسه حتى يحدث توبة اھ ( ج 3،صـــ 422 ) ۔
و فی الدر المختار مع الشامیۃ : و فی الخلاصۃ : وطئ أخت امرأتہ لاتحرم علیہ امرأتہ و قولہ : لاتحرم أی لاتثبت حرمۃ المصاھرۃ إلخ ( ج 3 ، صـــــ 34 ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70091کی تصدیق کریں
0     950
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات