شوهر و بیوی کے حقوق

نامحرم سے ناجائز تعلق رکھنے والے شوہر کی بیوی کیلئے حکم

فتوی نمبر :
70243
| تاریخ :
2024-01-10
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

نامحرم سے ناجائز تعلق رکھنے والے شوہر کی بیوی کیلئے حکم

السلام علیکم! مجھے ایک مسئلہ پوچھنا ہے ،میرے شوہر کے ایک عورت سے ناجائز تعلقات ہیں،وہ یہ بات قبول کر چکے ہیں کہ میرے تعلقات ہیں ،میں نے اس لڑکی کی زندگی خراب کر دی ہے، لیکن یہ سب چھوڑنے کو تیار نہیں کہ میں اسے نہیں چھوڑ سکتا، میں اپنے میکے میں ہوں، مجھے گھر لے جانے پر بضد ہیں کہ جو جیسا ہے، ویسا رہے گا، تم آ جاؤ گھر، ورنہ طلاق کی دھمکی دے رہے ہیں، مجھے بتائیں میں کیاکروں ؟اس عورت سے جس سے تعلقات ہیں، بقول میرے شوہر کے دو بار اسقاط حمل کرایا، میں کیا کروں؟ کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو بایں طور کہ واقعۃً سائلہ کے شوہر کے اجنبی عورت سے ناجائز وحرام تعلقات ہوں تو اس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گا ر ہوا ہے،اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس گناہ پر بصدق دل توبہ واستغفار کرے اور جلد سے جلد اس نامحرم سے تعلقات منقطع کردے یا پھر باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں اس سے نکاح کرکے پاکدامنی کی زندگی گزاریں،نکاح کے بغیر اس کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا تنہائی میں ملنا وغیرہ تمام امور شرعاً ناجائز وحرام اور گنا کبیرہ ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے،جبکہ سائلہ کو چاہیے کہ شوہر کے بلانے پر اس کی نافرمانی نہ کرے،بلکہ اپنے شوہر کے گھر لوٹ جائے،اور پیار محبت اور حکمت وبصیرت کے ساتھ اس کو سمجھانے کی کوشش کرے اگر از خود سمجھانا مشکل ہو تو خاندان کے معزز افراد کے ذریعہ سے سمجھانے کی کوشش کی جائے اور ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کیلئے دعائیں بھی کی جائیں ،ان شاءاللہ اس سے فائدہ ہوگا۔تاہم اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود شوہر اپنی ان حرکات سے باز نہ آئے تو ایسی صورت میں سائلہ کیلئے طلاق کا مطالبہ کرنا یا جدائی اختیار کرنا لازم نہیں،مگر شوہر کی اطاعت گناہ کے کاموں میں کرنا بہر صورت ناجائز ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70243کی تصدیق کریں
0     1556
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات