شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کہاں رہائش کرے

فتوی نمبر :
72940
| تاریخ :
2024-05-05
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کہاں رہائش کرے

سوال یہ ہے کہ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے، میرے چار بچے ہیں ، تین بیٹیاں ور ایک بیٹا ہے ، بڑی بیٹی کی عمر 13 سال ہے، میرے سسر حیات ہیں اور وہ 80 سال سے زیادہ عمر کے ہیں، ساس وفات پا چکی ہے، دو جیٹھ ہیں ، جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں، مالی طور پر میں اور میرا میکہ کمزور نہیں ہے، لیکن میں جاننا چاہتی ہوں کہ مجھے اللہ کی طرف سے کہاں رہنے کا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کو عدت کے ایام تو شوہر کے گھر پر ہی گزار نا شرعاً لازم اور ضروری ہے، لہذا سائلہ کی عدت ابھی تک مکمل نہ ہوئی ہو تو اسے اپنی عدت شوہر کے گھر مکمل کرنا لازم ہے، البتہ ایام عدت گزر جانے کے بعد وہ سسرال میں رہنے کی پابند نہیں بلکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، لہذا سے اپنی اور بچوں کی تربیت و سہولت کی خاطر وقت اور حالات کو دیکھتے ہوئے میکہ ، سسرال یا کسی تیسری جگہ رہائش رکھنے کا اختیار ہے، تاہم سسرال میں رہتے ہوئے جیٹھ وغیرہ چونکہ سائلہ کے حق میں اجنبی اور نامحرم ہیں، اس لئے وہاں رہائش اختیار کرنے کے صورت میں سائلہ پر ان سے مکمل پردے کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا اور اگر وہاں جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کی صورت میں سائلہ کے لئے پردہ شرعیہ کا اہتمام ممکن نہ ہو یا اس میں مشکل پیش آرہی ہو، تو ایسی صورت میں سائلہ کو میکہ یا کسی تیسری جگہ اپنے بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کرنے کا اہتمام چا ہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح للبخاری: عن عقبة بن عامر : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إياكم والدخول على النساء. فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، أفرأيت الحمو؟ قال: ‌الحمو ‌الموت.» (رقم 5232، ج 7 ، ص 37، ط: السلطانیۃ)۔
وفی شرح النووی علی مسلم: (الحمو الموت) (الی قولہ) والمراد بالحموهنا أقارب الزوج غير آبائه وأبنائه فأما الآباء والأبناء فمحارم لزوجته تجوزلهم الخلوة بها ولايوصفون بالموت وانما المراد الأخ وبن الأخ والعم وابنه ونحوهم ممن ليس بمحرم وعادة الناس المساهلة فيه ويخلو بامرأة أخيه فهذا هو الموت وهو أولى بالمنع من الأجنبي لماذكرناه الخ (باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها، ج14، ص 153، ط: دار احیاء التراث)۔
‌و فی الہندیۃ: وعلى ‌المعتدة ‌أن ‌تعتد ‌في ‌المنزل ‌الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والمو ت" لقوله تعالى {لا تخرجوهن من بيوتهن} والبيت المضاف إليها هو البيت الذي تسكنه ولهذا لو زارت أهلها وطلقها زوجها كان عليها أن تعود إلى منزلها فتعتد فيه الخ (باب العدۃ، ج2، ص 279، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72940کی تصدیق کریں
1     1655
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات