شوهر و بیوی کے حقوق

سسرال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بیوی کو رات گزارنےسے منع کرنا

فتوی نمبر :
76867
| تاریخ :
2024-07-26
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

سسرال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بیوی کو رات گزارنےسے منع کرنا

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک شادی شدہ فرد ہوں، میرے سسرال میں دو کمرے ہیں، ایک میں ساس اور سسر رہتے ہیں اور دوسرے کمرے میں چار سالے رہتے ہیں، جن میں سے تین بالغ ہیں، میرے تین سالیوں کی شادیاں ہوچکی ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ میری زوجہ جب اپنے ماں کے گھر جاتی ہے تو وہ اسی کمرے میں اپنے بھائیوں کے ساتھ سوتی ہے، میرے دو چھوٹے بچے بھی ہیں اور بیڈ نہیں ہے، نیچے چٹائی بچاکر سوتے ہیں تو مجھے اچھا نہیں لگتا، بعض دفعہ تو میری سالیاں بھی آجاتی ہیں تو وہ بھی اسی کمرے میں سوتی ہیں، جگہ بھی بہت تنگ ہےتو اس میں شرعی کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں، کیا میں اپنی زوجہ کو منع کرسکتا ہوں کہ وہاں رات نا گزارے؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے سسرال کا گھر اگر واقعۃً اتنا تنگ ہو کہ سائل کی بیوی کو رات اپنے بھائیوں کے کمرہ میں گزارنی پڑتی ہو تو اگر چہ سائل کی بیوی کا اپنے بھائیوں کے کمرے میں سونا شرعاً ناجائز اور حرام تو نہیں، لیکن اس سے بھی احتیاط بہرحال بہتر ہے، اس لئے سائل کی بیوی کو چاہیئے کہ میکے میں رات نہ گزارے، بلکہ دن میں والدین اور بھائیوں کے ساتھ ملاقات کرکے رات کو اپنے شوہر کے گھر لوٹ جایا کرے، تاکہ میکے والے بھی تنگی میں مبتلاء نہ ہوں اور کسی قسم کا ناگفتہ بہ واقعہ رونما نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (قوله في كل جمعة) هذا هو الصحيح، خلافا لمن قال له المنع من الدخول معللا بأن المنزل ملكه، وله حق المنع من دخول ملكه دون القيام على باب الدار، ولمن قال لا منع من الدخول بل من القرار؛ لأن الفتنة في المكث وطول الكلام، أفاده في البحر.
وظاهر الكنز وغيره اختيار القول بالمنع من الدخول مطلقا واختاره القدوري وجزم به في الذخيرة، وقال: ولا يمنعهم من النظر إليها والكلام معها خارج المنزل إلا أن يخاف عليها الفساد فله منعهم من ذلك أيضا (قوله في كل سنة) وقيل في كل شهر كما مر (قوله لها الخروج ولهم الدخول زيلعي) المناسب إسقاط هذه الجملة كما في بعض النسخ. وعبارة الزيلعي: وقيل لا يمنعها من الخروج إلى الوالدين ولا يمنعهم من الدخول عليها في كل جمعة إلخ (قوله ويمنعهم من الكينونة) الظاهر أن الضمير عائد إلى الأبوين والمحارم (قوله وفي نسخة من البيتوتة إلخ) وبه عبر في النهر، وتعبير منلا مسكين يؤيد النسخة الأولى، ومثله في الزيلعي والبحر، ويؤيده ما مر من التعليل بأن الفتنة في المكث وطول الكلام اھ۔ (ج۳، ص۶۰۳ ط۔ سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76867کی تصدیق کریں
0     983
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات