شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو استعمال کے لئے دئیے ہوئے سونے کا حکم

فتوی نمبر :
77139
| تاریخ :
2024-08-04
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو استعمال کے لئے دئیے ہوئے سونے کا حکم

ایک عورت کا خاوند اگر وفات پا جاتا ہے اور اس خاوند نے اپنی بیوی کو کچھ سونا اور زیورات وغیرہ شادی پر دئیے ہوں ، لیکن اس نیت سے کہ ان کی ملکیت بیوی کو نہ سونپی ہو، بلکہ اس نیت سے دئیے ہوں کہ میرے نکاح میں ہے، لہذا جیسے چاہے پہنے، اس بارے میں خاوند نے اپنی ایک وصیت بھی لکھ چھوڑی ہو اور بیوی کو بھی مناسب کنائیے میں بتا دیا ہو کہ یہ سونا اصل میں میرا ہے اور آپ اسے پہنیں ، اب اگر خاوند کا انتقال ہو جاتا ہے، تو ان سونے کے زیورات کی کیا حیثیت ہو گی؟ کیا یہ اس بیوہ کو ملیں گے یا خاوند کی مجموعی وراثت میں شمار ہوں گے اور پھر اس میں سے جو شرعی حصہ بیوی کا ہو گا وہ اسے دیا جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں کہ شوہر نے زیورات کے متعلق کیا وصیت کی ہے، اور اگر شوہر نے وہ زیورات بیوی کو ملکیۃ ً نہ دئیے ہوں، تو اشارات وکنایات میں بتانے کا کیا مقصد ہے؟ تاہم خاندانی عرف و رواج کے مطابق شوہرکی طرف سے شادی کے موقع پر بیوی کو جو زیورات دئیے جاتے ہیں ،یہ اگر باقاعدہ مالکانہ طور پر دئیے جاتے ہوں ،یا شوہر نے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ زیورات بیوی کو دئیے ہوں، جس کا کوئی ثبوت یا قابل قبول واضح قرینہ موجود ہو، تو ایسی صورت میں شرعاً بیوی ان زیورات کی مالک شمارہوگی، اور اب شوہر کی وفات کے بعد اس میں دیگر ورثاء کا کوئی حق نہ ہوگا ،ورنہ یہ زیورات مرحوم کے ترکے میں شامل ہو کر بیوی سمیت تمام ورثاء میں حسب حصصِ شرعی تقسیم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما الفتاوى الهندية : وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية. (الفصل السادس عشر في جهاز البنت، ج1، ص 327، ط : دار الفكر،بيروت)-
وفي تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق : وفي فتاوى أهل سمرقند رجل تزوج امرأة وبعث إليها بهدايا وعوضته المرأة على ذلك عوضا، ثم زفت إليه، ثم فارقها، وقال: إنما بعثت إليك عارية وأراد أن يسترد ذلك وأرادت المرأة أن تسترد العوض فالقول له في الحكم؛ لأنه أنكر التمليك فإذا استرد ذلك منها كان لها أن تسترد ما عوضته (باب المهر، ج 2، ص 159، ط : دار الكتاب الإسلامي)-
و في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل الخ. (كتاب الهبة ، ج 5، ص 690، ط : سعید)-
و في بدائع الصنائع : وأما حكم الهبة ( إلى قوله) أصل الحكم ثبوت الملك للموهوب له من غير عوض الخ (ج 6، ص 127، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77139کی تصدیق کریں
0     1054
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات