آمدنی و مصارف

دوسروں سے کام کروانے والےفری لانسر کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
79691
| تاریخ :
2024-11-30
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

دوسروں سے کام کروانے والےفری لانسر کی آمدن کا حکم

السلام علیکم
میں جہاں ملازمت کرتا ہوں، وہاں ایک آن لائن پلیٹ فارم پہ بولی لگانے کا کام کرتا ہوں، وہاں لوگوں نے جو بھی کام کروانا ہوتا ہے، ادھر ڈال دیتے ہیں، اور پھر میں اس پہ بولی لگاتا ہوں کہ آپ کے لئے یہ کام میں کر سکتا ہوں، میں اس کے لئے ایک لڑکی کی Id استعمال کرتا ہوں، اور جو کام لوگوں کو دکھاتا ہوں، دراصل میں نے وہ خود نہیں کیا ہوتا، بلکہ دوسروں کا بنایا ہوا کام دکھاتا ہوں لوگوں کو، اور جو اس بولی میں لکھتاہوں، وہ بھی سچ نہیں ہوتا، لیکن کام بالکل صحیح کر کے دیتاہوں ان کو، اب میں پریشان ہوں کہ یہ کام صحیح ہے کہ نہیں؟ میرے خیال میں تو جائز نہیں ہے ایسا کام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل دوسروں کا کام اپنا کام بنا کر پیش کر رہا ہے تو ان کا یہ طرز ِعمل دھوکہ دہی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، البتہ اس طرح دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کردہ پروجیکٹ اگر واقعۃً مطلوبہ معیار کے مطابق بنا کر دیا جاتا ہو، اور وہ کام شرعاً بھی جائز اور مباح امور پر مشتمل ہو، تو اس طرح جائز اور مباح امور پر مشتمل پروجیکٹ بنا کر اس کے بدلے حاصل کردہ رقم اگرچہ شرعاً حرام نہ ہوگی، لیکن ایک جائز کام کے حصول کے لئے ناجائز طریقہ کار اختیار کرنا شرعاً ناجائز اور قابلِ مؤاخذہ جرم ہے، اس لئے اس طرز ِعمل سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن عبد اللہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن الصدق یھدی إلی البر، وإن البر یھدی إلی الجنۃ، وإن الرجل یصدق حتی یکتب صدیقا، وإن الکذب یھدی إلی الفجور وإن الفجور یھدی إلی النار وإن الرجل لیکذب حتی یکتب کذابا الخ(باب قبح الکذب الخ، ص 1081، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)۔
فی الترغیب و الترھیب: عن إبن مسعود رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من غشنا فلیس منا و المکر و الخداع فی النار ( إلی قولہ) و رواہ أبو داؤد فی مراسیلہ عن الحسن مرسلا مختصرا قال المکر و الخدیعۃ و الخیانہ فی النار الخ ( الترھیب من الغش و الترغیب الخ ج: 2، ص: 572، 573، ط: دار احیاء التراث العربی )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79691کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات