شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے ناراض ہوکر میکے میں رہنا

فتوی نمبر :
83307
| تاریخ :
2025-06-05
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے ناراض ہوکر میکے میں رہنا

میری بیوی پچھلے تین ماہ سے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہ رہی ہے اور میری غیر موجودگی میں بلا اجازت میکے چلی گئی ہے ، میں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ، مگر اس نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ کرنا چاہتی ہے ، وہ چاہتی ہے کہ میں اس کے والد اور بھائی سے بات کروں ، میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ چوتھی بار ہے کہ وہ ایسا کر رہی ہے ، اور جب میں ان کے سامنے جاتا ہوں تو مجھے بے عزتی اور توہین محسوس ہوتی ہے، اس کے بھائی اور والد نے بھی چار پانچ ماہ قبل میری بے عزتی کی تھی ، اس نے میرے بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے لیا اور عید الفطر اور عید الاضحی اپنے والدین کے ساتھ گزاری، اور مجھے بچوں سے ملنے نہیں دیا ، میرا ایک بیٹا ہے جس کی عمر پانچ سے آٹھ سال ہے اور بیٹی جس کی عمر پانچ ، چھ سال ہے ، اس نے کوئی معقول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی کھل کر مجھ سے بات کرتی ہے ، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق اسے تمام سہولیات فراہم کیں ، میرے والدین بھی اب اس دنیا نہیں رہے ، میں اپنی بیوہ بہن اور اس کے بچے کے ساتھ رہتاہوں ، اور میری بیوی اور بچے میرے ساتھ نہیں ہے، ان تمام وجوہات کی بناء پر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں کسی اور سے بات نہیں کرونگا سوائے اپنے بیوی کے ، میں اپنے بچوں کی غیر موجودگی میں بہت جذباتی ہوں، اور اس صورت حال میں اضطراب اور ڈپریشن محسوس کرتا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ اگرمیری بیوی واپس گھر آنے سے انکار کرتی ہے ، میری بات نہیں مانتی اور ازدواجی حقوق ادا نہیں کرتی تو کیا مجھے اسے چھوڑنا چاہیے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل کی بیوی ا س کی اجازت اور رضامندی کے بغیر میکے جاکر بیٹھ گئی ہو اور سائل کو ان کے بچوں سے ملنے نہ دے رہی ہو تو ان کایہ طرز عمل قطعاً غلط اور غیر شرعی ہے ، اسی طرح سائل کا اس بات پر اصرار کرنا کہ میں اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنے سسر اور برادر نسبتی سے با ت نہیں کروں گا، بھی مناسب نہیں بلکہ اس طرح کے رویہ سے میاں بیوی کا رشتہ متاثر ہوسکتا ہے ، اس لئے دونوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے رویہ میں نرمی پیدا کر کے اپنا گھر بچانے کی کوشش کریں تاکہ ان کی انا اور ضد کی وجہ سے ان کے بچوں کا مستقبل خرا ب نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي القران المجيد: وَٱلَّٰتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِي ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ فَإِنۡ أَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡهِنَّ سَبِيلًاۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيّٗا كَبِيرٗا(سورة النساء، رقم الاية: ٣٤)
وفي الدر المختار مع التنوير الأبصار: وشرعا (‌رفع ‌قيد ‌النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، فخرج الفسوخ كخيار، عتق وبلوغ وردة فإنه فسخ لا طلاق، وبهذا علم أن عبارة الكنز والملتقى منقوضة طردا وعكسا بحر (وإيقاعه مباح) عند العامة لإطلاق الآيات أكمل (وقيل) قائله الكمال (الأصح حظره) (أي منعه) (إلا لحاجة) كريبة وكبر والمذهب الأول كما في البحر، اھ(کتاب الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٢٦، مط: سعيد)
وفي رد المحتار: ‌وأما ‌الطلاق فإن الأصل فيه الحظر، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه، وهو معنى قولهم الأصل فيه الحظر والإباحة للحاجة إلى الخلاص، فإذا كان بلا سبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا وسفاهة رأي ومجرد كفران النعمة وإخلاص الإيذاء بها وبأهلها وأولادها،(كتاب الطلاق ، ج: ٣،ص: ٢٢٨، مط: سعيد)
وفي التاترخانية: وفسر الخصاف رحمه الله الناشزة فقال: ان الناشزة هي الخارجة من منزل زوجها المانعة نفسها منه ( كتاب النفقات، ج: ٥، ص: ٣٦٥، مط: رشيدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83307کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات