آمدنی و مصارف

ہسپتال کا ڈاکٹر کو ٹیسٹ کی رقم سے کمیشن دینا

فتوی نمبر :
85375
| تاریخ :
2025-08-18
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ہسپتال کا ڈاکٹر کو ٹیسٹ کی رقم سے کمیشن دینا

میں پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنے والا ڈاکٹرہو ں، میں اپنے تشخیصی مقصد کے لیے مریض سے سی بی سی مانگتا ہوں ، اور یہ میں صرف اپنے تشخیصی ارادے کے لیے کرتا ہوں لیکن ہسپتال مہینے کے آخر میں مجھے کچھ پیسے دے دیتا ہے ، کیا مجھے یہ کمیشن قبول کر لینا چاہیے ؟ یہ پرائیویٹ ہسپتال ہے جس میں میں شیئر کی بنیاد پر ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا ہوں، اور ماہانہ پیسے مقرر نہیں کرتا ہوں، اور میں کسی دوسری مخصوص لیب یا ادویات کے سودوں سے کوئی رقم نہیں لیتا، اور چونکہ ہسپتال لیب پیش کرتا ہے، یہ مریض کے لیے بھی آسان ہے، برائے مہربانی اسلامی اصول و ضوابط بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مریض کیلئے مفید دوا تجویز کرنا،حسبِ ضرورت ٹیسٹ کرانا،کسی اور بہتر ہسپتال یا ڈاکٹر کو ریفر کرنا ڈاکٹر /معالج کے ذمہ داریوں میں شامل ہے،جبکہ بلا ضرورت ٹیسٹ لکھنا،غیر معتبر لیب کی طرف رہنمائی کرنا دھوکہ دہی اور خیانت ہےاور اس کی وجہ سے حاصل شدہ تحائف یا کمیشن وغیرہ شرعاً حلال نہ ہوگا،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل اگر واقعۃً فقط تشخیصی ضرورت کی بنیاد پر مریضوں سے سی بی سی طلب کرتا ہو اور وہ مریضوں کو اسی لیب سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور نہ کرتا ہو اور نہ ہی اس کمیشن یا ہدیہ کی وجہ سے لیب والے مریضوں سے ٹیسٹ کی زیادہ قیمت وصول کرتے ہوں،تو ایسی صورت میں ہسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے مہینہ کے آخر میں اپنی رضامندی و خوشی سے رقم دینا ہدیہ/گفٹ شمار ہوگا(اگرچہ بنام کمیشن دیتے ہوں)بشرطیکہ ہدیہ کا یہ لین دین فریقین ہر ماہ لازم نہ سمجھتے ہوں، بلکہ اپنی خوشی سے کبھی دیا اور کبھی نہ بھی دیا تو ڈاکٹر حضرات کو کوئی اعتراض نہ ہو،لہذا اس طرح یہ رقم دینا اور سائل کا اسے لینا ہر دو امور جائز و درست ہے،شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: ولاتاکلوا اموالکم بینکم بالباطل إلخ(البقرۃ: 188)
وفی أحکام القرآن للجصاص تحت قولہ تعالی: ( ولاتأکلوا اموالکم بینکم بالباطل وتدلوا بھا الی الحکام لتأکلوا فریقاً من اموال الناس بالاثم ) والمراد واللہ اعلم لایاکل بعضکم مال بعض بالباطل(إلی قولہ) واکل المال بالباطل علی وجھین: احدھما علی وجہ الظلم والسرقۃ والخیانۃ والغصب وما جری مجراہ إلخ( باب ما یحلہ حکم الحاکم ومالایحلہ، ج: 1، ص: 250۔251، ط: سھیل اکیدمی لاھور )۔
و فی جامع الترمذی: عن أبی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہﷺ: (( ملعون من ضار مؤمنا أو مکر بہ )) إلخ( أبواب البر والصلۃ، باب ماجاء فی الخیانۃ والغش، ج: 2، ص: 696، ط: البشری )۔
وفی الھندیۃ: أما تفسیرھا فھی تملیک عین بلا عوض کذا فی الکنز و أما رکنھا فقول الواھب و ھبت لأنہ تملیک و إنما یتم بالمالک وحدہ و القبول شرط ثبوت الملک للموھوب لہ۔إلخ( کتاب الھبۃ، الباب الأول فی تفسیر الھبۃ إلخ، ج: 4، ص: 374، ط: مکتبہ ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85375کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • والد مرحوم کی, حلال و حرام سے مخلوط آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات