آمدنی و مصارف

کسی ایپ پر پیسے دے کر اشتہار دیکھنے کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
86761
| تاریخ :
2025-09-27
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کسی ایپ پر پیسے دے کر اشتہار دیکھنے کی کمائی کا حکم

موضوع:آن لائن ٹاسک بیسڈ کمائی اور ریفرل کمیشن کی شرعی حیثیت
محترم مفتی صاحب!السلام علیکم!
ایک آن لائن کمپنی "Kastner London" یا "KAS App" پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ یہ کمپنی لوگوں سے ابتدائی رقم (3400 روپے) لے کر انہیں روزانہ ٹاسک دیتی ہے (مثلاً ایپ انسٹال کرنا، اشتہارات دیکھنا وغیرہ)۔ ان ٹاسک کے مکمل کرنے پر روزانہ 110 روپے دیے جاتے ہیں، بصورت دیگر کچھ نہیں دیا جاتا۔اسی کمپنی میں ریفر کرنے (مزید لوگوں کو شامل کرنے) پر بھی کمیشن دیا جاتا ہے۔ سرمایہ جتنا زیادہ ہو، آمدنی اتنی ہی زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔میرا سوال یہ ہے:
1. کیا اس قسم کے کاروبار میں کام کرنا شرعاً جائز ہے؟
2. کیا یہ آمدنی حلال ہے جب کہ کمائی کا دار و مدار ریفرلز اور ممبرشپ پر ہو؟
3. اگر کمپنی اصل میں کسی کاروبار میں رقم لگاتی ہو، تو کیا پھر بھی یہ ماڈل جائز ہوگا؟
برائے کرم شرعی رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔شکریہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں کمپنی کا اصل کاروبار جس کے لیے وہ لوگوں کو ممبر بننے کی دعوت دیتی ہے، وہ ایڈز دیکھ کر کمائی کرنا ہے (چاہے ممبر شپ انویسٹمنٹ میں ہو یا نیٹ ورک مارکیٹنگ میں ہو)، جس میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔
(1) ایڈز دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جسے اجارہ کو معقود علیہ قرار دیا جاسکے، اور ایڈز دیکھنے والے ممبر کو اس پر اجرت کا مستحق ٹھہرایا جاسکے۔
(2) بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔
(3) مصنوعی طریقہ سے ویوز کی تعداد کو بڑھا کر دیکھایا جاتا ہے، جو کہ دھوکہ دہی کے زمرہ میں آتا ہے۔
(4) مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار کی خرابی اور بھی بڑھ جاتی ہے، جبکہ اس میں نیٹ ورک مارکیٹنگ بھی پائی جاتی ہو۔
نیز ملنے والی رقم درحقیقت اشتہاردیکھنے کی اجرت ہوتی ہے، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اشتہارات نہ دیکھنے کی صورت میں منافع میں کمی ہوجاتی ہے،لہذا خوداس کمپنی کا ممبر بننا اور کسی دوسرے کو ممبر بننے کی دعوت دینا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔( ماخوذ از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: هي) لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجيء الخ و فی ردالمحتار: تحت (قوله مقصود من العين) أي في الشرع ونظر العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، وشمل ما يقصد ولو لغيره لما سيأتي عن البحر من جواز استئجار الأرض مقيلا ومراحا، فإن مقصوده الاستئجار للزراعة مثلا، ويذكر ذلك حيلة للزومها إذا لم يمكن زرعها تأمل الخ ( باب الاجارۃ ج:6 ص:4 ناشر: حلبی)۔
وفی فقہ البیوع: ان کان بیع المنتج مشروطا بان یدخل الشتری فی شبکة التسویق ، فہذا البیع فاسد، الاشتراط مالا یقتضیہ العقد الخ (البیع عن طریق شبکۃ التسویق ج:2 ص:815 ناشر:مکتبہ معارف القرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86761کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات