شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
88823
| تاریخ :
2025-11-14
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے ایک مسئلے کا مکمل شرعی جواب چاہیے۔
میری شادی کو ماشاءاللہ تقریباً پندرہ سال ہو چکے ہیں۔ ہمارے دو بیٹے ہیں۔ ایک بیٹے کی عمر سات سال ہے اور دوسرے کی پانچ سال۔ دونوں ہمارے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں۔ اس صورتحال میں بچوں کی پرائیویسی برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
میں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شوہر کے والدین کے ساتھ رہنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بس ہمیں ایک بڑا گھر چاہیے جہاں بیٹوں کا الگ کمرہ ہو اور ہم سب مناسب طریقے سے رہ سکیں۔
میری خواہش ہے کہ ہم علیحدہ گھر لیں یا ایک بڑا گھر لے لیں تاکہ بچوں کی تربیت، ہماری ازدواجی زندگی اور گھر کا نظام بہتر طریقے سے چل سکے۔ لیکن میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ مجھے قرآن و حدیث سے کوئی مضبوط دلیل دے دیں کہ علیحدہ یا بڑا گھر لینا شرعاً جائز ہے، تو وہ یہ قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کے ساتھ رہنا ان کی ذمہ داری بھی ہے، جس سے میں متفق ہوں — بس جگہ کم ہونے کی وجہ سے پریشانی ہے۔
براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ:
1. میاں بیوی کا مناسب گھر یا علیحدہ گھر کا مطالبہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
2. جب بچے سات اور پانچ سال کے ہوں، اور والدین کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتے ہوں، تو شرعی اعتبار سے کیا حکم بنتا ہے؟
3. اگر والدین کے ساتھ رہتے ہوئے بڑا گھر لے لیا جائے تاکہ ان کے قریب بھی رہیں اور بچوں کی پرائیویسی بھی قائم رہے — کیا یہ درست ہے؟
محترم مفتی صاحب! آپ سے گزارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل شرعی جواب عنایت فرمائیں، تاکہ میں اپنے شوہر کو دلائل کے ساتھ سمجھا سکوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور علم میں برکت دے۔ آمین۔
جواب کی منتظر
آپ کی بہن

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہے کہ شوہر کہ ذمے اپنی بیوی کے نان ونفقہ اور رہائش کا اس طرح انتظام کرنا شرعالازم اور ضرروی ہے کہ وہ کسی کی محتاج نہ رہے ، اس لیے رہائش میں ایسامستقل کمرہ، باورچی خانہ اور بیت الخلاء کا ہونا ضروری ہے، جس میں کسی دوسرے کا اشتراک اور عمل دخل نہ ہو۔لہذ ا صورت مسئولہ میں اگرسائل نے ایسامستقل کمرہ بیوی کو دیا ہو، جس میں وہ اپنی ضرورت کا سامان اور اپنی مرضی سے رہن سہن کر سکتی ہو ،تو شرعی اعتبار سے شوہر پر واجب سکنی(رہائش ) کی ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے، اور اس کے بعد بیوی کے لئے الگ مکان کا مطالبہ کرنا درست نہیں ۔ لیکن اگر ان کے بچوں کی عمریں بڑ رہی ہوں اور ان کی وجہ سے میاں بیوی کی پرائیوسی متاثر ہورہی ہو تو سائلہ کے شوہر کے ذمہ ان بچوں کیلئے متبادل انتظام کرنا ضروری ہوگا اگر چہ اسی مکان میں کیوں نہ ہو ۔ البتہ اگر سائلہ کا شوہر دوسرے گھر کا انتظام کر سکتا ہو اور وہاں رہائش رکھنے میں والدین کی خدمت اور دیکھ بال کرنے بھی کوئی مشکل پیش نہ آئی ہو تو بیوی بچوں کو مناسب رہائش دینا بہر حال بہتر ہے تاکہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی متأثر نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الدر المختار: بيت منفرد من دار له غلق زاد في الاختيار والعيني ومرافق ومراده لزوم كنيف ومطبخ وينبغي الإفتاء به. (باب نفقات و السکنی، ج: 3، ص:600، ط: دار الفکر)
و فی رد المحتار: قوله ( وفي البحر عن الخانية ) عبارة الخانية فإن كانت دار فيها بيوت وأعطى لها بيتا يغلق ويفتح لم يكن لهاأن تطلب بيتا آخر إذا لم يكن ثمة أحد من أحماء الزوج يؤذيها ا ه ۔قال المصنف في شرحه فهم شيخنا أن قوله ثمة إشارة للدار لا البيت لكن في البزازية أبت أن تسكن مع أحماء الزوج وفي الدار بيوت إن فرغ لها بيتا له غلق على حدة وليس فيه أحد منهم لا تمكن من مطالبته ببيت آخر۔( باب النفقات والسکنی۔ج:۳،ص:٦٠٠،ط:دارالفکر)
و فی بدائع الصنائع: ولو أراد الزوج أن يسكنها مع ضرتها أو مع أحمائها كأم الزوج وأخته وبنته من غيرها وأقاربه فأبت ذلك؛ عليه أن يسكنها في منزل مفرد؛ لأنهن ربما يؤذينها ويضررن بها في المساكنة وإباؤها دليل الأذى والضرر ولأنه يحتاج إلى أن يجامعها ويعاشرها في أي وقت يتفق ولا يمكنه ذلك إذا كان معهما ثالث حتى لو كان في الدار بيوت ففرغ لها بيتا وجعل لبيتها غلقا على حدة قالوا: إنها ليس لها أن تطالبه ببيت آخر اھ۔۔(23/4، ط: دار الکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88823کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات