شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر پر چھوٹا مقدمہ کرنے والی بیوی کا حکم

فتوی نمبر :
89115
| تاریخ :
2025-11-24
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر پر چھوٹا مقدمہ کرنے والی بیوی کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتیان کرام ایسی بیوی کے بارے میں جو اپنے ہی شوہر کے خلاف عدالت میں جہیز کا جھوٹا مقدمہ دائر کرے اور ان نامحرم مردوں کو اپنا جھوٹا گواہ بنا کر عدالت میں شوہر کے خلاف جھوٹی گواہی دلواۓ ، دینِ اسلام میں ایسی عورت اور جھوٹے گواہوں کے بارے میں کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جھوٹ یعنی خلاف واقعہ بات کہنا خواہ وہ جھوٹا مقدمہ ہو یا جھوٹی گواہی ہو بہر صورت بڑا قبیح گناہ ہے اور قرآن و سنت میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں جس بنا پر اس سے اجتناب لازم ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت اور جھوٹے گواہان نے مذکور فعل کا ارتکاب کر کے بہت بڑا گناہ اپنے ذمہ مول لیا ہے جس پر ان کو صدق دل سے توبه وہ استغفار کرنا ضروری ہے ورنہ سخت گنہگار ہوں گے اور اگر اس جھوٹے مقدمے اورگواہیوں کی بنا پر بیوی کے حق میں فیصلہ ہو بھی جائے تب بھی اس فیصلہ کے نتیجے میں حاصل کی جانے والی اشیاء یا رقم دیانۃ اس کے لئے حلال نہ ہوگی اور اگر بیوی اپنے مذکور غلط رویّے سے باز نہ آئے تو شوہر کو اسے بہتر طریقہ سے اپنے سے الگ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: "إيّاكم والكذب وإن الكذب يهدى إلى الفجور وإن الفجور يهدى إلى النار و مايزال الرجل يكذب و يتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذابا،متفق عليه (ج:2،ص:412،طبع: قديمي كتب خانه)
وفي الدرالمختار: بل يستحب لو مؤذية أو تاركة صلاة غاية،الخ(ج:3،ص:229،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89115کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات