آمدنی و مصارف

کمیشن لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
90268
| تاریخ :
2025-12-24
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کمیشن لینے کی ایک صورت کا حکم

میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتاہوں ، میں نےکسی دوسرے ملازم کو سپلائر سے ملوایا ہے ، اور ان کےلئے کام کیا ہے ،اب اگر میں ان کے کام میں سے کمیشن لوں توکیساہے؟جبکہ سپلائر نے کہا تھاکہ آپ ہمارے لئے مارکیٹینگ کرو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکور کمپنی میں اس کی بنیادی ذمہ داری کیا ہے؟اور جس سپلائر نے اسے مارکیٹینگ کرنے کے لئے کہاہےوہ بھی اسی کمپنی کے لئے کام کر رہاہےیا کسی دوسری کمپنی کے لئے تاکہ اسی کے مطابق جواب دیاجاتا،تاہم اگر سائل کی بنیادی ذمہ داری اسی کمپنی کی مصنوعات کی مارکیٹینگ نہ ہو اور نہ ہی وہ مارکیٹینگ کا یہ کام کمپنی کو دیے گئے اوقات میں کررہاہو نیز سپلائر کے ساتھ باقاعدہ متعین مقدار میں کمیشن بھی طے کی گئی ہو تو ایسی صورت میں دیگر لوگوں کو سپلائر کے ساتھ جوڑنے پر اپنا طے شدہ کمیشن لینے کی اجازت ہوگی ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ:وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا فذلك حرام عليهم. كذا في الذخيرةالخ(الباب السادس عشر في مسائل الشيوع في الإجارة، ج: 4، ص: 450، ناشر: ماجدیہ)
وفی ردالمحتار:قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس الخ(باب الاجارۃالفاسدۃ،ج:6،ص: 63، ناشر: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90268کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات