شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا ماں پاپ یا رشتہ داروں کے گھر آنے جانے کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہیں؟

فتوی نمبر :
90632
| تاریخ :
2026-01-06
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا ماں پاپ یا رشتہ داروں کے گھر آنے جانے کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!کیا اگر بیوی شوہر کی اجازت کے ساتھ اپنے ماں باپ یا محرم رشتہ داروں کے گھر رات گزارنے جائے تو اس دوران نفقہ اور سکنی کس کے ذمے ہوگا؟کیا یہ شوہر کی ذمہ داری ہے یا نہیں؟اور آنے جانے کا کرایہ کس کے ذمے ہوگا؟براہِ کرم مفصل اور مدلل بیان فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر بیوی شوہر کی اجازت سے اپنے والدین یا کسی محرم رشتہ دار کے گھر عارضی طور پر رات گزارنے جائے تو وہ شرعاً ناشزہ نہیں ہوتی، لہٰذا اس مدت میں بھی نفقہ اور سکنیٰ بدستور شوہر کے ذمہ رہےگا،البتہ آنے جانے کا کرایہ اصولاً بیوی کے ذمہ ہے، ہاں اگر شوہر نے بطورِ شرط یا عرف کے مطابق اس کا ذمہ لیا ہو تو پھر شوہر پر لازم ہوگا۔
تاہم مروت کا تقاضہ یہی ہے کہ میاں بیوی چونکہ دونوں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہوتےہیں، لہذابیوی کی اس قسم کی ضروریات پربھی شوہر لیت ولعل سے کام لینے کی بجائے خوش دلی سے خرچ کرناچاہیے ،تا کہ باہمی اتحاد و اتفاق ، محبت اور خوشحالی قائم رہ سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في أصول الإفتاء وآدابه: قد عرف في عبارات الفقهاء أن الأحكام تتغير بتغير الزمان. وليس هذا الأصل كليًا بحيث تتغير جميع الأحكام الشرعية كما زعمه بعض الإباحيين في عصرنا، وإنما المراد بهذا الأصل أن بعض الأحكام تتغير بتغير الزمان. وإنما يقع هذا التغيّر بأحد الوجوه الأربعة الآتية.... والثاني: أن يكون الحكم مبنيًا على العرف والعادة، فلو تغيّر العرف تغيّر الحكم. وهذا في الحقيقة يرجع إلى الوجه الأول، لأن تغيّر العرف إنما يغيّر الحكم إذا كان الحكم السابق معلومًا بالعرف، (ص:285، ط: معارف القرآن)-
"و فی الدر المختار: (و) لھا (السفر والخروج من بيت زوجھا للحاجة؛ و) لھا (زيارة أهلھا بلا إذنه ما لم تقبضه) أي المعجل، فلا تخرج إلا لحق لھا أو عليھا أو لزيارة أبويھا كل جمعة مرة أو المحارم كل سنة".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ :" (قوله أو لزيارة أبويھا) سيأتي في باب النفقات عن الاختيار تقييده بما إذا لم يقدرا على إتيانھا، وفي الفتح أنه الحق. قال: وإن لم يكونا كذلك ينبغي أن يأذن لھا في زيارتھما في الحين بعد الحين على قدر متعارف، أما في كل جمعة فھو بعيد، فإن في كثرة الخروج فتح باب الفتنة خصوصا إن كانت شابة والرجل من ذوي الھيآت. (3/ 145)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90632کی تصدیق کریں
0     175
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات