آمدنی و مصارف

جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرکے کمائے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
92925
| تاریخ :
2026-03-05
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرکے کمائے ہوئے پیسوں کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت مفتی صاحب!
مجھے ایک مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔
میں نے اپنی ویب سائٹ پر کچھ عرصہ پہلے جوئے (آن لائن کیسینو) کی ایپس کو بطور اشتہار پروموٹ کیا تھا اور اس کے بدلے میں مجھے کچھ رقم ملی تھی۔
اب میں نے اس کام سے سچی توبہ کر لی ہے اور آئندہ یہ کام نہ کرنے کا ارادہ ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس پروموشن کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کو صدقہ کرنا ضروری ہے؟ یا اگر آدمی سچی توبہ کر لے اور آئندہ یہ کام نہ کرے تو کیا وہ رقم اپنے پاس رکھ سکتا ہے؟
براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جیسا گناہ کرنا حرام ہے، ایسا ہی گناہ کے کام میں تعاون کرنا یا اسکی تشہیر کرنا بھی قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے صریح نصوص کی روشنی میں ناجائزا ور حرام ہے، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کا اپنی ویب سائٹ پر جوئے اور قمار کے ایپس کی تشہیر کرنا شرعا جائز نہیں تھا بلکہ اس کی وجہ سے سائل گناہ گار ہوا ہے، جبکہ اس کے بعد سائل نے جو توبہ کرلی ہے تو امید ہے کہ اللہ تعالی نے توبہ قبول کرکے اسکے گناہ معاف کیے ہوں، تاہم توبہ تائب ہونے کے باوجود اس تشہیر کی مد میں سائل کو جو رقم ملی ہے وہ سائل کے لیے شرعا حلال نہیں ہے، بلکہ حرام ہے، اس لیے سائل پر لازم ہے کہ توبہ کے ساتھ ساتھ اس رقم کو بھی بلا نیت ثواب صدقہ کردے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى في القرآن الكريم: وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَاب (الآية، المائدة:2)
في البحر الرائق في شرح كنزالدقائق: "(ولايجوز على الغناء والنوح والملاهي)؛ لأن المعصية لايتصور استحقاقها بالعقد فلايجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لاتكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه." اه (ج:8،ص:23 كتاب الإجارة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92925کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات