شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو ملازمت چھڑوانے کا حکم

فتوی نمبر :
93127
| تاریخ :
2026-03-10
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو ملازمت چھڑوانے کا حکم

سوال: میری بیوی کافی عرصے سے جاب کر رہی ہے، لیکن اب میں نہیں چاہتا کہ وہ جاب کرے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر وہ جاب چھوڑ دے تو میں اسے کم از کم 20,000 روپے ماہانہ خرچ کے طور پر دوں۔
میرا کہنا ہے کہ میں جتنا دے سکوں گا دوں گا، یا پھر میں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ میں اپنی پوری تنخواہ اسے دے دوں اور وہ گھر کا خرچ چلائے، اور جو پیسے بچیں، وہ اپنے پاس رکھ لے۔ لیکن وہ اس بات پر راضی نہیں ہے۔اس صورت ِحال میں میرے چند سوال ہیں:کیا ایسی صورت میں میرا زبردستی بیوی سے جاب چھڑوانا صحیح ہے یا غلط؟اگر میں اس سے جاب چھڑوا دوں اور گھر کے تمام اخراجات پورے کرنے کے بعد میرے پاس اسے دینے کے لیے الگ سے پیسے نہ بچیں تو کیا اس کا گناہ مجھ پر ہوگا؟کیا اسلام میں شوہر کو بیوی سے زبردستی جاب چھڑوانے کا حق ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی شوہر کی اجازت سے ملازمت کررہی ہواور اب شوہر کسی مصلحت کی بنا پر اسے ملازمت چھوڑنے کا کہہ رہاہواو ر وہ بیوی کے نان و نفقہ، رہائش اور ضروری اخراجات بھی پوری ذمہ داری سے اداکررہاہو تو شوہر کو اپنی بیوی کو گھر سے باہر ملازمت سے روکنے کا حق حاصل ہے، چنانچہ بیوی کا ملازمت چھوڑنے کی صورت میں مخصوص رقم ماہانہ ذاتی خرچ کے طورپردینے کا مطالبہ کرناجائزنہیں ، بلکہ شوہر اپنی حیثیت کے مطابق بیوی کا مناسب نفقہ اداکرنے کاشرعاًپابند ہے،
لہٰذا اگر شوہر ملازمت چھڑوانے کے بعداپنی استطاعت کےمطابق بیوی کے ضروری اخراجات، خوراک، لباس، رہائش اور دیگر واجب نفقات ادا کرتا ہے ،توایسی صوت میں بیوی کو الگ سے مقررہ رقم نہ دینے کی صورت میں اس پرکوئی گناہ نہیں ہوگا ۔
البتہ میاں بیوی کو چاہیے کہ باہمی افہام و تفہیم اور حسنِ معاشرت کے ساتھ ایسا حل اختیار کریں جس سے کسی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحرالرائق: وقيد خروج القابلة والغاسلة بإذن الزوج وفسر الغاسلة بمن تغسل الموتى وينبغي أن للزوج أن يمنع القابلة والغاسلة من الخروج؛ لأن في الخروج إضرارا به وهي محبوسة لحقه، وحقه مقدم على فرض الكفاية بخلاف الحج الفرض؛ لأن حقه لا يقدم على فرض العين اھ۔
وفیہ ایضاً: له أن يمنع امرأته من الغزل ولا تتطوع للصلاة والصوم بغير إذن الزوج، كذا في الظهيرية وينبغي عدم تخصيص الغزل، بل له أن يمنعها من الأعمال كلها المقتضية للكسب؛ لأنها مستغنية عنه لوجوب كفايتها عليه اھ (اسباب وجوب النفقۃ، ج:4، ص:195، 196، م:رشیدیۃ)۔
وفی بدائع الصنائع: ومنها وجوب النفقة، والسكنى لقوله تعالى {وعلى المولود له رزقهن وكسوتهن بالمعروف} [البقرة: 233] ، وقوله تعالى {‌لينفق ذو سعة من سعته ومن قدر عليه رزقه فلينفق مما آتاه الله} [الطلاق: 7] ، وقوله {أسكنوهن من حيث سكنتم من وجدكم} [الطلاق: 6] ، والأمر بالإسكان أمر بالإنفاق الخ (فصل وجوب النفقۃ والسکنی، ج:2۔ ص:332، م:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93127کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات