آمدنی و مصارف

زیر تعمیر بلڈنگ میں دکان خریدنے پر کرایہ وصول کرنا

فتوی نمبر :
93974
| تاریخ :
2026-04-09
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

زیر تعمیر بلڈنگ میں دکان خریدنے پر کرایہ وصول کرنا

میں زیر تعمیر عمارت میں ایک دکان خریدنا چاہتا ہوں۔ اس عمارت کو بنانے والی کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ وہ مجھے آمدنی پر منافع (ریٹرنز) دیں گے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فکسڈ (طے شدہ) ہے اور یہ میری انویسٹمنٹ (دکان خریدنے کے لیے جو رقم میں ادا کروں گا) کا 1 فیصد ہے۔ پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ کمپنی یہ منافع اس لیے دے رہی ہے کیونکہ اس جگہ اور عمارت کی مارکیٹ ویلیو (مارکیٹ کی قیمت) میں ایک سال میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوتا ہے، اور اس میں سے کمپنی آپ کو 3 سال کے فکسڈ (مستقل) عرصے کے لیے سالانہ 12 فیصد دے گی، جس مدت میں کمپنی عمارت کا کام مکمل کرے گی اور اس کے بعد کرایہ شروع ہو جائے گا کیونکہ یہ کمپنی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ یہ دکانیں برانڈز کو دے اور مجھے اس کے بعد اپنا کرایہ ملے گا۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس عمارت میں دکان خریدنے کے لیے دی جانے والی رقم پر یہ آمدنی کا منافع (ماہانہ 1 فیصد) حاصل کرنا حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی پراجیکٹ میں تعمیر ہونے والی دکان خریدنا بیعِ استصناع کے طور پر جائز ہے، لیکن بیعِ استصناع میں جب تک مطلوبہ چیز (دکان وغیرہ) تیار ہو کر خریدار کے حوالے نہ کی جائے، تب تک اس میں اس کی ملکیت ثابت نہیں ہوتی اور غیر مملوکہ اشیاء کا کرایہ وصول کرنا یا عقدِ استصناع میں بطورِ ایڈوانس دی گئی رقم کا منافع لینا شرعاً جائز نہیں؛ لہذا سائل کا دکان کی بکنگ کے لئے ایڈوانس دی گئی رقم پر کمپنی سے منافع وصول کرنا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع:وأما جوازه، فالقياس: أن لا يجوز؛ لأنه بيع ما ليس عند الإنسان، لا على وجه السلم، وقد نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم، ويجوز استحسانا؛ لإجماع الناس على ذلك؛ لأنهم يعملون۔اھ(کتاب الاستصناع،ج:5،ص:2،ط:سعید)
وفيه ايضاً:وإذا ثبت أن معنى الإجارة والشركة لازم لهذا العقد فاشتراط قدر معلوم من الخارج ينفي لزوم معنى الشركة لاحتمال أن الأرض لا تخرج زيادة على القدر المعلوم؛ ولهذا إذا شرط في المضاربة سهم معلوم من الربح لا يصح كذا هذا، وكذا إذا ذكر جزءا شائعا،»(كتاب المزارعة،ج:٦،ص:١٧٨،ط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93974کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات