شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی پسند نہ ہونے کی وجہ سے اس کے حقوق ادا نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
11151
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی پسند نہ ہونے کی وجہ سے اس کے حقوق ادا نہ کرنے کا حکم

اگر کسی کو اپنی بیوی پسند نہ آتی ہو ، اس وجہ سے کہ اس کا قد بہت کم ہے، اور وہ خوبصورت بھی نہیں ہے، حالانکہ اس نے شادی کیلئے ہاں کی تھی، مگر منگنی کے بعد اس شخص کولڑ کی پسند نہیں آرہی، اب شادی ہو چکی ہے اور اس لڑکے کو اپنی بیوی سے بالکل بھی محبت نہیں ہے، اور اب وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے، مگر وہ جانتا ہے کہ وہ برابری نہیں کر سکے گا ،۔ تو کیا وہ اپنی پہلی بیوی کو رکھ سکتا ہے بغیر کسی تعلقات کے؟ وہ اپنی بیوی کا خرچہ برداشت کر سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ رہ نہیں سکتا، کیونکہ جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے وہ کسی دوسرے ملک میں رہتی ہے اور اس نے صاف کہہ دیا ہے کہ اگر وہ دوسری شادی نہ بھی کرے، پھر بھی وہ کسی طرح اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر رخصتی نہ ہوئی ہو ،تو شخص مذکور کو چاہیئے کہ اس رشتہ کو ختم کر دے اور اسے طلاق دے دے،بلاوجہ کسی کی بچی کواپنی تحویل میں لے کر اس کے ساتھ ظلم زیادتی کرنے سے احتراز کرے، اور اگر رخصتی ہو چکی ہو، اور دوسری شادی کی صورت میں وہ دونوں کے حقوق واجبہ ادا کرنے پر استطاعت رکھتا ہو، اور کسی ایک کے ساتھ ظلم کا بھی ارادہ نہ ہو ،تو اس صورت میں دوسری شادی جائز ہے، اور جہاں تک قلبی رجحان کا تعلق ہے، تو وہ اس کے اختیار میں نہیں، مگر نان و نفقہ، رہائش ، شب باشی میں فرق نہ کرے، ورنہ سخت گناہ گار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى}۔الآیة [النحل: 90]
وفي مشكاة المصابيح: عن عائشةؓ: أن النبي ﷺ كان يقسم بين نسائه فيعدل ويقول: «اللهم هذا قسمي فيما أملك فلا تلمني فيما تملك ولا أملك». رواه الترمذي وأبوداود والنسائي وابن ماجه والدارمي۔الحدیث (2/ 965)
وفي الدر المختار: (يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب اھ وفي رد المحتار: تحت (قوله بل يستحب) أي ما ذكر من المجامعة ح. أما المحبة فهي ميل القلب وهو لا يملك. قال في الفتح: والمستحب أن يسوي بينهن في جميع الاستمتاعات من الوطء والقبلة، وكذا بين الجواري وأمهات الأولاد ليحصنهن عن الاشتهاء للزنا والميل إلى الفاحشة اھ (3/ 201)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11151کی تصدیق کریں
0     669
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات