میرے ذہن میں یہ چیز بار بار آرہی ہے کہ مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے، بُرے بُرے خواب نظر آنا اور ان میں سے اکثر چیزیں صحیح ہوجانا، ہر وقت بے چینی اور گھبراہٹ ہے، سورت پڑھنے بیٹھتی ہوں تو طبیعت خراب ہونے لگتی ہے، کوئی طریقہ ہے کہ جس سے معلوم کیا جاسکے کہ مجھ پر جادو ہوا ہے یا نہیں؟ منزل بھی ہمیشہ نہیں پڑھی جاتی۔
اس وہم میں پڑنے کی ضرورت نہیں کہ ’’مجھ پر جادو ہوا ہے‘‘ البتہ ایسی ادعیہ اور وظائف پڑھنے چاہیے جس سے اس کا دفعیہ ہو اور اگر واقعی ایسا معلوم ہوتا ہو تو کسی ماہرِ عملیات عالمِ دین کی طرف مراجعت کرنی چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب!
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0