توہم پرستی اور بدفالی

کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

فتوی نمبر :
59943
| تاریخ :
2008-02-24
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

کیا فرماتے ہیں حضرات علماءِکرام اس جگہ کے بارے میں جو کہ رہائش کے قابل ہو اور آباد ہو، مگر مشہور ہو کہ یہ جگہ نحوست زدہ ہے اوریہ کہ جو شخص یہاں رہے گا، وہ پریشان رہے گا،خوشحالی اس کے نزدیک نہیں آئے گی، غرض کہ جتنی پریشانیاں انسان سوچ سکتاہے، وہ اس جگہ پر موجود ہیں ، حضرت وہ جگہ میں خریدنا چاہتاہوں، کیونکہ اس جگہ کے برابر میں میری جگہ ہے، صرف ایک دیوار بیچ میں حائل ہے ، براہِ مہربانی مفصل جواب لکھ کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فی نفسہ کوئی جگہ یا مکان نحوست زدہ نہیں ہوتا، بلکہ نحوست یا پریشانیاں گھر کے تنگ ہونے یا پڑوسیوں کے بد اخلاق ہونے یا خود رہائش اختیار کرنے والوں کی بداعمالی کی بناء پر من جانب اللہ پیدا ہوتی ہیں ،اس لۓ اگر مذکور جگہ رہائش کے قابل ہو اور پڑوسی بھی بااخلاق ہوں اور خود سائل کو ظاہری اعتبار سے اس جگہ رہنے سے پریشانی کا اندیشہ نہ ہو تو لوگوں کی باتوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ توجہ دیئے بغیر اِسے خرید کر فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ اس میں نوافل، تلاوت اور صدقات کا اہتمام کریں تو ان شاءاللہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المشکوة المصابيح: عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم الشؤم فی المرأة و الدار و الفرس متفق علیه اھ(267)۔
وفی المر قاة المفاتیح: ( والدار : بضیقھا و سوء جیرانھا(إلی قوله) الخطابی ھذہ الأشیاء الثلاثة لیس لھا بأنفسھا و طباعھا فعل تأثیر و إنما ذلك کله بمشيئة اللہ و قضائه و خصت بالذکر لأنھا اعم الأشیاء التی یعتنیھا الناس اھ(6/269)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59943کی تصدیق کریں
0     1082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات