چاند گرہن میں کیا حاملہ عورت کے لیے قینچی وغیرہ کا استعمال کرنا منع ہے؟ براہ مہربانی جواب ضرور دیجیے۔
یہ محض توہم پرستی ہے، شریعتِ اسلامیہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں، اس لیے مذکور مدت کے دوران حاملہ عورت بھی بقدرِ ضرورت چھری اور قینچی وغیرہ کا استعمال کرسکتی ہے اور اگر وہ احتراز کرے تو اس میں بھی حرج نہیں۔
ففي مشکاۃ المصابیح: عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‘‘من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد‘‘(متفق عليه) اھ (ص:۲۷) واللہ أعلم بالصواب!
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0