توہم پرستی اور بدفالی

بُرے وسوسے آنا

فتوی نمبر :
13203
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

بُرے وسوسے آنا

مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک جگہ بہت اچھی نوکری کررہا تھا کہ اچانک مجھے دبئی سے آفر آگئی، میں نے استخارہ کیا اور اللہ تعالیٰ سے اپنے طور پر گذارش کی کہ جو بھی میرے لیے بہتر ہے وہ ظاہر کردے پھر چند مہینے پہلے میں اپنی نوکری سے استعفیٰ دے کر دبئی آگیا، اب یہاں پہنچ کر دو مہینے میں میری ملازمت ختم ہوگئی، اور میں واپس جارہا ہوں، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ کیا ہے؟ نہ میرے پاس پاکستان میں روزگار ہے نہ یہاں، کیایہ میرے گناہ کی سزا ہے یا آزمائش ہے؟ یا کسی کی بددعا ہے؟ یا پھر ہم پر کسی کی نظر لگ گئی ہے؟ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں اور اس مشکل سے نکلنے میں میری مدد فرمائیں وظائف اور اذکار کے ذریعے، اب دل اتنا مایوس لگتا ہے کہ کسی عبادت میں بھی دل نہیں لگتا، اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کا بھی دل نہیں چاہتا، استخارہ کا بھی یقین ختم ہورہا ہے اور طرح طرح کے وسوسے مجھے اللہ تعالیٰ سے دور کررہے ہیں، میری رہنمائی بھی فرمائیے اور میرے لیے دعا بھی فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

راحت اور مصیبت ہر انسان کی زندگی کا جزء ہوتا ہے، ان کی بناء پر اتنا پریشان ہونا کہ اللہ سے مایوس ہونے لگے درست نہیں، اس لیے سائل کو چاہیے کہ اللہ کی طرف رجوع کرے اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے رضا مندی کا اظہار کرے اور ہر قسم کے بُرے خیالات اور وساوس سے اپنے دل و دماغ کو پاک رکھے، نماز پنجگانہ کے اہتمام کےساتھ صبح و شام اکتالیس مرتبہ سورہ قریش اور اکتالیس مرتبہ ’’یا عزیز‘‘ پڑھا کرے، انشاء اللہ مفید رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی فی کتابه الکریم بلسان نبیه یعقوب: {وَلَا تَيْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ} [يوسف: 87] واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13203کی تصدیق کریں
0     1154
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات