توہم پرستی اور بدفالی

محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
67710
| تاریخ :
2023-09-16
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

ہمارے ہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ:
(۱) مرے ہوئے چاند یعنی چاند کی 15 تاریخ کے بعد شادی کرنے سے ازدواجی زندگی میں ناچاقیاں ہوتی ہیں، یہاں تک کہ طلاق بھی ہوجاتی ہے، کیا اس طرح کہنا اور ماننا صحیح ہے؟
(۲) محرم الحرام اور صفر المظفر میں شادی کرنے سے ازدواجی زندگی خراب ہوتی ہے، اس لیے ربیع الاوّل سے ذی القعدہ تک ٹائم دیا جاتا ہے۔
(۳) زندگی اجڑنے سے بچانا اللہ کا گھر تعمیر کرنے جیسا ثواب رکھتا ہے۔
کیا یہ باتیں درست ہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمادیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآن وسنت میں کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے کی بڑے فضائل بیان کیے گئے ہیں، حتی کہ نصوص شرعیہ میں اسے براہ راست اللہ رب العزت کو قرض دینے کا مترادف قراردیاگیاہے، تاہم سوال میں فضیلت نظرسے نہیں گزری اس لیے دیگر اہل علم سے بھی مراجعت کی جاسکتی ہے۔
جبکہ چاند کی 15 تاریخ کے بعد یا محرم اور صفر المظفر کے مہینوں میں شادی کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، اور اس سے متعلق لوگوں کا مذکور نظریہ قطعاً غلط اور بے بنیاد ہے، اور احادیثِ مبارکہ میں اس تصور کی نفی فرمائی گئی ہے، ذیل میں چند حدیثیں مع ترجمہ ملاحظہ ہوں:

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی:
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَاَقْرَضُوا اللہَ قَرْضاً حَسَناً یُضَاعَفُ لَھُمْ وَلَھُمْ اَجْرٌ کَرِیْمٌ (الحدید: ۱۸)
ترجمۃ: مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں، اور جنہوں نے اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسن دیاہے،ان کو یقیناکئی گنابڑھاکر دیا جائے گا، اور ان کے لیے بہترین اجر ہے۔
وفي صحیح البخاري: حدثنا سعيد بن ميناء، قال: سمعت أبا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا عدوى ولا طيرة، ولا هامة ولا صفر، وفر من المجذوم كما تفر من الأسد» اھ (۲/۴۵۰)۔
ترجمہ: حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا بیماری کا ایک دوسرے کو لگنا نہیں اور بدشگونی ہامہ، اور صفر یہ سب چیزیں بے حقیقت ہیں، البتہ تم جذامی سے اس طرح بھاگو جس طرح شیر سے بھاگتے ہو۔
وفي الصحیح للامام مسلم: عن ٲبي ھریرة ٲن رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ قال: لا عدوی، ولا ھامة، ولانوء، ولاصفر اھ (۲/۲۳۱)۔
ترجمہ: حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک سے دوسرے کو بیماری کا لگنا ہامہ، اور صفر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
وفيه ٲیضا: عن جابر بن عبداللہ یقول: سمعت النبي ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ یقول: لا عدوی، ولا صفر، ولا غول اھ (۲/۲۳۱)۔
ترجمہ: حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ایک دوسرے کو بیماری کا لگنا، صفر اور غول کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67710کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات