توہم پرستی اور بدفالی

جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

فتوی نمبر :
50452
| تاریخ :
2022-05-21
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب! کیا جنات کا انسانوں کے درمیان آنا جانا ،اور فیصلہ کرنا ،اور کسی کو کہے کہ فلاں نے آپ کا حق معاف کیا ،تو قرآن و حدیث کی رو سے معتبر ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ نے جنات کو مختلف شکلیں اختیار کرنے پر قدرت دی ہے، لہٰذا جنات کا انسانوں کے درمیان آنا جانا اگر چہ ممکن ہے، مگر ان کا انسانوں کے معاملات کا فیصلہ کرنا یا کسی کو فلاں کی طرف سے حق کی معافی کی خبر اور اطلاع دیناشرعاًقابلِ حجت اور معتبر نہیں، اس لیے ان کی بات کو بنیاد بنا کر کسی کے حق کی معافی وغیرہ کا فیصلہ کرنا بھی درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القرآن المجيد: ﴿وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ﴾ [الحجر: 27]
وفي إتحاف الخيرة المهرة: قال أبو بكر بن أبي شيبة: ثنا هاشم بن القاسم عن أبي عقيل عن مجالد عن الشعبي عن مسروق عن عائشة- رضي الله عنها- قالت: " حدث رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نساءه ذات يوم حديثا فقالت امرأة منهن: يا رسول الله كأن هذا حديث خرافة. قال: أتدرون ما خرافة؟ إن خرافة كان رجلا من عذرة أسرته الجن في الجاهلية فمكث فيهم دهرا ثم ردوه إلى الإنس فكان يحدث الناس بما عاين فيهم من الأعاجيب فقال الناس: حديث خرا فة" اھ (7/ 67)
وفي حاشية ابن عابدين: والعراف: المنجم. وقال الخطابي: هو الذي يتعاطى معرفة مكان المسروق والضالة ونحوهما. اهـ. والحاصل أن الكاهن من يدعي معرفة الغيب بأسباب وهي مختلفة فلذا انقسم إلى أنواع متعددة كالعراف. والرمال والمنجم: وهو الذي يخبر عن المستقبل بطلوع النجم وغروبه، والذي يضرب بالحصى، والذي يدعي أن له صاحبا من الجن يخبره عما سيكون، والكل مذموم شرعا، محكوم عليهم وعلى مصدقهم بالكفر. وفي البزازية: يكفر بادعاء علم الغيب وبإتيان الكاهن وتصديقه. وفي التتارخانية: يكفر بقوله أنا أعلم المسروقات أو أنا أخبر عن إخبار الجن إياي اهـ (4/ 242) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 50452کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات