توہم پرستی اور بدفالی

مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
21454
| تاریخ :
2014-03-17
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

السلام علیکم ! سوال یہ ہے زید نے بکر کو ۱۰۰ روپے مضاربت کے طور پر دیئے کہ بکر کاروبار شروع کرے اور یہ طے ہوا کہ ماہانہ ساٹھ(۶۰) فیصد نفع بکر کو ملے گا اور چالیس(۴۰) فیصد زید کو اور نقصان زید ہی پورا کرےگا، مگر جب نقصان زید کے نفع ۴۰ فیصد کے نصف یعنی۲۰ فیصد جتنی رقم سے زائد ہو جائے تو بھی نقصان زید ہی پورا کریگا، مگر اس ماہ کا نفع زید کو ۶۰ فیصد اور ۴۰ فیصد بکر کے لیے طے ہوا تو ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟ یعنی جب نقصان کی رقم زید کے ماہانہ نفع کے نصف سے زائد ہو جائے تو اس ماہ نفع کی مقدار کو فریقین میں آگے پیچھے کرنا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مضاربت کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نقصان کی صورت میں اولاً حاصل شدہ نفع سے نقصان کو پورا کیا جائے گا، اور اگر نقصان نفع سے بھی زائد ہو تو پھر اس نقصان کو رب المال ہی برداشت کرے گا، مضارب پر کوئی نقصان نہیں ڈالا جائے گا۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں نقصان ہو جانے کی صورت میں نفع کی تقسیم کے لیے طے شدہ تناسب میں ردو بدل کرنا تو جائز نہیں البتہ نفع سے نقصان کی تلافی کرنے کے بعد اگر بقیہ نفع پہلے سے طے شدہ تناسب کے مطابق تقسیم کیا جائے تو یہ شرعاً بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع: ولو شرطا في العقد أن تكون الوضيعة عليهما بطل الشرط، والمضاربة صحيحة وشرط الوضيعة عليهما شرط فاسد؛ لأن الوضيعة جزء هالك من المال، فلا يكون إلا على رب المال اھ (6/ 86)واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد الباقی اخونزادہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21454کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات