حضرت میرا نام عطاء اللہ اور تاریخ پیدائش ۱۵؍ اپریل ۱۹۸۷ء ہے، میرے لیے کون سا پتھر اچھا رہے گاتاکہ جو میرے مزاج پر اچھا اثر مرتب کرے؟ دعا کی درخواست ہے۔ والسلام!
کسی آدمی کی شخصیت کے اعتبار سے پتھروں کی تعیین اور اس میں تأثر کا قائل ہونا ایک موہوم امر ہے، اس کا معتقد ہونا درست نہیں، البتہ بعض کمزور روایات میں یاقوت اور عقیق کی کچھ تاثیرات مذکور ہیں، مگر وہ بھی مطلق ہیں، کسی مخصوص شخصیت کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔
ففی مرقاة المفاتیح: عن انسؓ ان رسول اللہ علیه الصلوة والسلام لبس خاتم فضة فی یمینه فیه فصَّ حبشیٌّ کان یجعل فَصَّه مما یلی کفه (متفق علیه) تحت فی المرقاة: قال بعض الشراح من علمائنا معناہ اسود اللون یعنی العقیق (إلٰی) ویؤیدہ ما قال قاضیخان عن رسول اللہ ﷺ أنه کان یتختم بالعقیق (إلٰی) واما ما روی فی التختم بالعقیق من أنه ینفی الفقر وانه مبارک، وأن من تختم به لم یزل فی خیر، فکلہا غیر ثابتة علی ما ذکرہ الحفاظ، وفی حدیث ضعیف ان التختم بالیاقوت الأصفر یمنع الطاعون اه (8/185) ــــ واللہ اعلم بالصواب!
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0