توہم پرستی اور بدفالی

کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

فتوی نمبر :
16483
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

السلام علیکم! میرا نام احمد نواز ہے اور میں شارجہ میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کر تاہوں ۔جناب میں کئی مہینوں سے ایک عجیب ذہنی عذاب سے گزر رہا ہوں۔ براہ کرم اپنے علم اور تجربے سے میری رہنمائی فرما دیجیے ، کیو نکہ میں تو یہی سمجھ رہاہوں کہ شاید میں مسلمان ہی نہیں رہاہوں۔ "الحمد للہ " میں پابندی سے پانچ وقت نماز باجماعت پڑھتا ہوں اور پوری کوشش ہوتی ہے کہ پورے خشوع خضوع سے پڑھوں، میرے ذہن میں عجیب عجیب، بلکہ کافرانہ خیالات آتے ہیں، یہاں تک کہ محمد ﷺ کے بارے میں بھی جسے میں یہاں پہ بیان کرنے سے قاصر ہوں ۔ لیکن اللہ کرےآپ میری منشاء جان سکیں"آمین" کبھی کبھی ا"للہ رب العزت" کے بارے میں بھی ، اور میں پوری کوشش کرتاہوں اور اللہ سے مدد بھی مانگتا ہوں کہ میرا ذہن خیالات سے خالی ہو جائے ۔
سوال میرا یہ ہے کہ ایسے خیالات پر جنہیں ہم نہ چاہتے ہوں اور وہ ہمارے ذہن میں آتے ہوں ،کیا اس پر بھی ہم اللہ کے سامنے جواب دہ ہونگے ؟کیاایسے نہ چاہتے ہوئے خیالات میں بھی جو گستاخی ہو رہی ہو محمد ﷺ کی شان میں، اس کا کیا ہوگا؟میں بڑی تکلیف سے یہ لکھ رہاہوں، براہ مہربانی مجھے تفصیلی جواب دیں ۔اور مجھے کوئی وظیفہ بھی بتا دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر اختیاری طور پر نہ چاہتے ہوئے، بلکہ ناپسند یدگی کے باوجود جو خیالات اللہ اور اس کے رسول کی شان میں گستاخی کے آتے ہیں، اس سے نہ کفر لازم آتا ہے ۔اور نہ دیگر عبادات کی صحت پر اس سے اثر پڑتا ہے، بلکہ احادیث مبارکہ میں اس قسم کے خیالات کی ناپسندیدگی کو ایمان کی علامت قرار دیا گیا ۔،اس لیے سائل کو چاہیے کہ بلاوجہ پریشان ہو نے کے بجائے اس قسم کے خیالات پر قطعاً توجہ نہ دے اور تیسرے کلمہ کا ورد رکھے انشاءاللہ یہ خیا لات جاتے رہیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم * إن الله عز وجل تجاوز لأمتي عما حدثت به أنفسها ما لم تعمل أو تكلم- (1 / 116)
و فی شرح النووي على مسلم: مذهب القاضي أبى بكر بن الطيب أن من عزم على المعصية بقلبه ووطن نفسه عليها أثم فى اعتقاده وعزمه ويحمل ما وقع فى هذه الاحاديث وأمثالها على أن ذلك فيمن لم يوطن نفسه على المعصية وانما مر ذلك بفكره من غير استقرار- (2 / 151)
و فی حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وما كان خطأ من الألفاظ ولا يوجب الكفر فقائله يقر على حاله، ولا يؤمر بتجديد النكاح ولكن يؤمر بالاستغفار والرجوع عن ذلك - (4 / 247) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید وزیر رحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16483کی تصدیق کریں
1     1120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • قرآنِ کریم سے فال نکالنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • بُرے وسوسے آنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 1
  • چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • محرم اور صفر کے مہینے میں شادی کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • علم نجوم سیکھنا اور نجومی کی باتوں پر یقین کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
  • کیا کتا-تصویر اور بانجھ عورت کا گھر میں بے برکتی کا باعث ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توہم پرستی اور بدفالی 0
Related Topics متعلقه موضوعات