السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
مفتی صاحب یہاں عرب ممالک میں کچھ ایسے واقعات سننے کو ملے کہ حق مہر میں مادی اشیاء کے علاوہ کوئی سورت لکھ دی گئی کہ دلہا فلاں سورت دلہن کو یاد کرائے گا اور یہ حق مہر کی صورت میں لکھا جاتا ہے،کیا ایسے حق مہر کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟
احناف کے نزدیک تعلیمِ قرآن مہر نہیں بن سکتا اس لئے حنفی مسلک کے لوگوں کو اس طرح نکاح کر کے تعلیمِ قرآن کو مہر ٹھہرانا درست نہیں۔
البتہ شافعی مسلک کے لوگوں کے لئے انکے مسلک کے مطابق ایسا کرنا درست ہے اس لئے ممکن ہے سائل نے جن لوگوں کو دیکھا ہے وہ شافعی مسلک کے ہوں۔
کما في الهداية: وإن تزوج حر امرأة على خدمته إياها سنة أو على تعليم القرآن فلها مهر مثلها وقال محمد رحمه الله لها قيمة خدمته سنة (إلى قوله) وقال الشافعيؒ لها تعليم القرآن۔اھ (2/ 327)