شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی عورت کی عبادات کا حکم

فتوی نمبر :
36295
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی عورت کی عبادات کا حکم

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی میرے ساتھ نہیں رہتی ہے،پچھلے پانچ(5) برس سے،اور وہ میری چچا زاد بھی ہے،مگر اب ہم ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بھی الگ الگ روم میں ہوتے ہیں،اب مسئلہ یہ ہے کہ وہ سوچتی ہے کہ کیا اس کی باقی عبادات قبول ہوتی ہیں یا نہیں،کیونکہ وہ میرے حقوق پورے نہیں کررہی ہے اور وہ اگر میرے نکاح میں ہی رہے اور میرے ساتھ ازدواجی طور پر نہ رہے تو کیا اس کو کوئی گناہ ہوگا ؟ کیا اس کی عبادات پر کوئی فرق پڑے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کا سائل کے ساتھ مذکور رویہ رکھنا اور اس کے حقوق ادا نہ کرنا خصوصاً ازدواجی حقوق کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا،ناجائز اور حرام عمل ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہی ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسی عورت کے متعلق جو شوہر کے بلانے پر اس کی حاجت پوری نہ کرے ،سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئیں ہیں،لہذا سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ اپنے مذکور عمل سے باز آئے اور شوہر کے حقوق کی ادائیگی کرکے مؤاخذۂ اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے،ورنہ سائل کی بیوی کی عبادات کا ثواب موقوف رہے گا،جب تک وہ اپنے شوہر کو راضی نہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکوة المصابیح: وعن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ ﷺ اذا دعی الرجل امرأته الیٰ فراشه فأبت فبات غضبان لعنتھا الملائکة حتیٰ تصبح متفق علیه (ص/280)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: (وعن أم سلمة قالت: قال رسول اللہﷺ أیما امرأة ماتت وزوجھا) أی: العالم المتقی (عنھا راض، دخلت الجنة) لمراعاتھا حق اللہ وحق عبادہ اھ (7/402)۔
وفی الفتح الباری لابن حجر: (قوله باب اذا باتت المرأة مھاجرة فراش زوجھا) أی بغیر سبب لم یجز لھا ذالک (الیٰ قوله) وللطبرانی من حدیث بن عمر رفعہ ، اثنان لاتجاوز صلاتھما رؤوسھما عبد آبق وامرأة غضب زوجھا حتیٰ ترجع وصححه الحاکم اھ (9/294)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36295کی تصدیق کریں
0     826
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات