شوهر و بیوی کے حقوق

ناجائز تعلقات والے آدمی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
44162
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

ناجائز تعلقات والے آدمی سے نکاح کا حکم

میرے ہونے والے شوہر کا ایک عورت سے جو کہ شادی شدہ ہے ، ناجائز تعلقات تھے ، وہ کہتے ہیں ان کا صرف فون پہ رابطہ ہے ، لیکن میں نے دیکھا ان کی گندی باتیں اور پیکچر ز جو ایک دوسرے کو سینڈ کی ہیں ، اس کے شوہر کو نہیں پتہ، اس کی ایک بیٹی شادی شدہ ہے ، ایک اب نارمل ہے ، اور ایک بیٹا یونیورسٹی میں ہے ، اور خود نمازی ہے ، ان کو میں نے بھی بہت سمجھانے کی کوشش کی، مگر وہ عورت بہت گندی ہے، اپنے ساتھ ساتھ میرے شوہر کی آخرت بھی خراب کر رہی ہے ، لیکن میں نے بہت کوشش کر کے اپنے ہونے والے شوہر سے اس کا پیچھا چھڑوا لیا ہے ، ماشاء اللہ ان کو بہت ساری چیزیں اب سمجھ آرہی ہیں، اور کافی سدھر بھی گیا ہے ، جبکہ وہ عورت کافی عمر میں زیادہ ہے ، میرے ہونے والے شوہر سے یہ چکر دس سال سے ہے، جب وہ خود عمر میں کم تھے، خیر اب تو کافی اللہ ورسول کی باتیں اور حدیث سنا سنا کر راستہ پہ آگئے ہیں ما شاء اللہ ، ورنہ وہ عورت ان کی زندگی میں تھی ، ان کی زندگی میں کوئی کامیابی نہیں تھی، اب اس سے دور ہو گئے ہیں تو ماشاء اللہ کافي چیزیں چینج ہو گئی ہیں، اب وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس سے 500000 روپے لئے تھے، میں نے کہا یہ دوبئی ہی میں دیدے، لیکن کہتے ہیں کہ جا کر پاکستان میں دونگا، ان سے ملوں گا، شادی کی بھی دعوت دونگا، کیا یہ صحیح ہوگا ؟ جب اس کا شوہر زندہ ہے، بیٹا ہے ، خاندان ہے جو کہ ان کی مدد کرتے ہیں، ہاں کوئی غریب بھی نہیں، بیٹی کی شادی بہت دھوم سے کی تھی، بہت کچھ کرنے والے ہیں، اب کیا جب میرے ہونے والے شوہر نے سب چھوڑ دیا ہے تو کیا یہ دروازہ کھلا رکھنا چاہئیے؟ کیا ایسی عورت سے کوئی رشتہ رکھنا چاہئیے جو شوہر کو دھوکہ دے اور بولے کہ اللہ جانتا ہے کہ یہ رشتہ میں نے کتنی ایمانداری سے نبھایا ہے ؟ پلیز میری زندگی کا سوال ہے ، شادی ہونے والی ہے میری، تو اس کو تفصیل سے بیان کریں قرآن سے کہ اس کا کتنا بڑا گناہ ہے دونوں کے لئے اور رشتہ اب ختم ہونا چاہئیے کہ نہیں ؟ اب میری زندگی میں کوئی نہیں، بس یہ ہی ہیں سب کچھ ، مجھے اپنی بیٹی سمجھ کر صحیح راہ دکھائیں۔ جزاک اللہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی اجنبیہ عورت سے بغیر کسی ضرورت کے بے تکلفانہ بات چیت کرنا اور میل جول رکھنا شرعا ًناجائز اور حرام ہے ، لہذا سائلہ کے ہونے والے شوہر کا مذکور شادی شدہ خاتون کے ساتھ میل جول اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا شرعاً نا جائز اور حرام عمل ہے، جس کی وجہ سے دونوں سخت گناہ گار ہو رہے ہیں، لہذا اب ان پر لازم ہے کہ اپنے کیے پر اللہ تعالی کے حضور بصدق دل تو بہ واستغفار کر کے آئندہ کے لئے ایک دوسرے سے مکمل رابطہ ختم کرنے کا پختہ عزم کر لیں، جبکہ سائلہ کے ہونے والے شوہر نے مذکور عورت سے پانچ لاکھ روپے اگر بطور قرض لیے ہوں تو اسے یہ رقم واپس کرنا تو لازم ہے ، لیکن اگر از خود رقم واپس کرنے میں دوبارہ فتنہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ یا کسی اور کے ہاتھ یا کسی بینک اکاؤنٹ وغیرہ کے ذریعہ وہ رقم واپس کر دینی چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

و في تفسير الجلالين: {قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم} عما لا يحل لهم نظره ومن زائدة {ويحفظوا فروجهم} عما لا يحل لهم فعله بها {ذلك أزكى} أي خير {لهم إن الله خبير بما يصنعون} بالأبصار والفروج فيجازيهم عليه اھ (ص: 462)
و في تفسير الجلالين: {ولا تقربوا الزنى} أبلغ من لا تأتوه {إنه كان فاحشة} قبيحا {وساء} بئس {سبيلا} طريقا هو اھ (ص: 369)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44162کی تصدیق کریں
0     240
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات