نماز اول وقت میں ادا کرے عورت یا شوہر کی خدمت جیسے پیر دبانا پہلے کرے۔ خاص طور سے اگر کوئی عورت وضو سے جائے نماز پر کھڑی ہے اور شوہر پیر دبانے کا کہے تو عورت کو پہلے کیا کرنا چاہیے ؟
عورت کے لیے اول وقت میں نماز پڑھنا افضل ہے اور بلاعذر اس میں تاخیرنہیں کرنی چاہیے، تاہم اگر کبھی کبھار شوہر کام کاج سے تھک ہار کر گھر آجائے اور اسے راحت کے لیے پیردبانے کی ضرورت ہو، تو بیوی نماز موخر کرسکتی ہے، لیکن اگر بیوی نماز کی تیاری کرکے جائے نماز پر کھڑی ہو تو شوہر کے لیےمناسب نہیں کہ انہیں نماز چھوڑنے اور پیر دبانے کے لیے بلائے، بلکہ اسے نماز سے فراغت تک انتظارکرنا چاہیے۔