مہر

مرحوم والد کی طرف سے حق مہر ادا کرنا

فتوی نمبر :
62095
| تاریخ :
2023-02-01
معاملات / احکام نکاح / مہر

مرحوم والد کی طرف سے حق مہر ادا کرنا

السلام علیکم
محترم جناب ! میرے والد مرحوم کا پچھلے سال انتقال ہو گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے دوران میری محترمہ والدہ کو مہر ادا نہیں کیا۔
محترم والد صاحب نے ابھی تقریباً 4000 نقدی چھوڑی ہے۔
ہمارا موجودہ گھر میرے مرحوم والد کے نام پر ہے، میں ان کا بڑا بیٹا ہوں، میں اپنے والد کی طرف سے مہر ادا کرنا چاہتا ہوں۔
نکاح نامہ میں مہر کی رقم 50000 کا ذکر ہے , اپریل 1981 میں نکاح ہوا , مجھے موجودہ سال کے مطابق کتنی رقم ادا کرنی چاہیے؟ کیا یہ ٹھیک ہے ؟ ایسا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد نے بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو اور بیوہ نے وہ مہر معاف بھی نہ کیا ہو تو حق مہر کی رقم سائل کے والد کے ذمہ بطور قرض لازم ہے،جب کبھی سائل کے والدکا ترکہ تقسیم ہوگا تو ترکہ کی تقسیم سے قبل حق مہر کی رقم منہا کرنا لازم ہوگا ، جبکہ سائل تقسیمِ ترکہ سے قبل والدہ کا حق مہر ادا کرنا چاہتاہو تو وہ ادا کرسکتاہے،البتہ سائل حق مہر کی رقم بطورِ قرض ادا کررہا ہو تو اس پر لازم ہے کہ تمام ورثاء کو بتادے تاکہ تقسیمِ ترکہ کے وقت لڑائی جھگڑے کی نوبت پیش نہ آئے،جبکہ حق مہر کی رقم پچاس ہزار ہی ادا کرنا لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62095کی تصدیق کریں
1     1535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات