اولاد کے حقوق

باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

فتوی نمبر :
6240
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

کیا فر ماتے ہیں علماءِکرام و مفتیانِ دینِ متین اس مسئلہ میں کہ ایک آدمی اپنے باپ سے بالکل سرمایہ وغیرہ میں علیحدہ ہے ؟ اب باپ نے اپنے لڑکے سے قرض لیا، دو گواہوں کے سامنے، مجھے قرض دے دو چھ مہینے کے بعد میں آپ کا قرض ادا کرونگا اگر قرض ادا نہیں کیا تو اپنی تمام موروثی زمین دے دونگا ؟ اب مدت پوری ہونے کے بعد باپ نے زمین لڑکے کو دے دی اور لڑکے نے قبول کر لی ؟ اس کے بعد باپ نے یہی زمین ایک اور شخص کو قیمت پر دے دی اور اس کے لڑکے نے اس خرید ار کو اطلاع دی کہ یہ زمین میری ہے، میرے باپ کی نہیں، لیکن اس خریدار نے زمین خرید لی اور باپ نے زمین خریدار پر فروخت کی ؟ اب سوال یہ ہے کہ وہ لڑ کا باپ کے ساتھ کیا معاملہ کرے گا؟ کیا زمین خریدار کی ہو گی یا اس کے بیٹے کی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سائل کے والد نے مذکو ر موروثی زمین قرض کے بدلہ میں مالکانہ قبضہ کے ساتھ اسے دے دی تھی تو وہ زمین سائل کی ملکیت ہے، اس کے بعد سائل کے والد کا کسی دوسرے شخص پر سائل کی اجازت کے بغیر فروخت کرنا شرعاً درست نہیں اور یہ بدستور سائل کی ملک رہے گی ، تاہم سائل کیلئے اپنے والد کیساتھ حسنِ سلوک کا تقاضا یہ ہے کہ سائل اپنے قرض کے بقدر لینے کے بعد بقیہ زمین اپنے والد کے حوالہ کر دے یا پورا قرض ہی اسے معاف کردے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: وبالوالدین احسانا (البقرۃ: 83)۔
وفی تفسیر المظھری: والاحسان بھما البر بھما والعطف علیھما وامتثال امرھما ما لم یخالف امر اللہ تعالیٰ (1/89)۔
وفی مقام آخر: یاایھا الذین آمنوا لاتاکلوا اموالکم بینکم بالباطل الا ان تکون تجارۃ عن تراض منکم۔(النساء:29)
وفی سنن الدار قطنی: عن انس بن مالك ان رسول اللہ ﷺ قال: لایحل مال امری مسلم الا بطیب نفس منہ(3/424)
وفی سنن البیھقی: عن سعید بن زید مرفوعاً: من اخذ شبرا من الارض یعنی ظلما طوقہ الیٰ سبع ارضین (6/163)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبید اللہ اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6240کی تصدیق کریں
0     703
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات