اولاد کے حقوق

بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

فتوی نمبر :
70940
| تاریخ :
2024-02-15
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

میرے شوہر کی 9 سال کی بیٹی ہے میں اس کی ماں بنی جب وہ 5 سال کی تھی ، وہ 2.5 سال سے 5 سال تک اپنی دادی کی تربیت میں رہی پھر میری سرپرستی میں اس کے والد نے مجھے دیا اور دادی اپنے بہن بھائیوں کے مسائل میں مشغول رہی ، میں اسے مکمل طور پر ماں کی طرح خیال رکھتی تھی غلط بات پر بھی ڈانٹتی تھی جس سے وہ مزید خراب ہونے لگی 1 سال پہلے اس کے والد نے کہا اب مارنا چھوڑدے اب بچی 9 سال کی ہے ، اور مجھ سے بہت زیادہ بد تمیزی کرتی ہے ، اس کے والد 15 دن گھر پر نہیں رہتے ان دنوں وہ زیادہ تنگ کر تی ہے ، اور اب حال یہ ہے کہ مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا ہے دو بار ،کیا میں اس بچی کو اس کی دادی کے ساتھ چھوڑ کر الگ ہو جاؤں اور اس سے دوری کر لوں ؟تاکہ گھر کا ماحول مزیدخراب نہ ہو ،کیوں کہ اس کی دادی اس سے بہت زیادہ شہ دیتی ہے جس سے یہ ہم دونوں والدین سے دور ہوگئی ہے ، میں مزید برداشت نہیں کر سکتی ہوں ،تو کیا میں الگ ہو جاؤں ؟ مجھ پر اس بچی کی کتنی ذمہ داری ہونی چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائلہ کی سوتیلی بیٹی بلا کسی وجہ سائلہ سے بدتمیزی اور بد اخلاقی سے پیش آتی ہو تو اس کا مذکور طرزِ عمل نا مناسب اور غلط ہے ،بچی کے والد اور دادی وغیرہ کو چاہیئے کہ بچی کو سمجھاکر مذکور طرزِ عمل سے باز رکھنے کی کوشش کریں ، چنانچہ اگر وہ اپنے رویے اور طرزِ عمل سے باز آجائے تو سائلہ کو چاہیئے کہ اس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بجائے اپنی حقیقی اولاد کی طرح اسکی دیکھ بھال اور تربیت کرتی رہے، لیکن اگر سمجھانے کے باوجود وہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز نہ آئے تو ایسی صورت میں سائلہ علیحدہ رہائش بھی اختیار کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنقیح الحامدیۃ:(سئل)فی رجل اسکن زوجتہ فی مسکنہ الشرعی ولھا ابناء کبار من غیرہ ساکنون معھا بلا اذنہ ویرید منعھم من السکنی فی مسکنہ المذکور فھل لہ ذلک (الجواب) نعم وکذا تجب لھا السکنی فی بیت خال عن اھلہ سوی طفلہ الذی لا یفھم الجماع وامتہ وام ولدہ واھلھا ولو ولدھا من غیرہ الخ(ج 1 ص 83 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70940کی تصدیق کریں
0     1017
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات