اولاد کے حقوق

تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

فتوی نمبر :
69326
| تاریخ :
2023-11-21
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بھائی نے اپنی بیوی کو غصہ میں تین (3) بار "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" کہا ،ہم نے اپنے طور پر معلوم کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ طلاق ہوگئی ہے ،لیکن میرے بھائی کے سسرال والے اور خاندان کی بزرگ خواتین کہہ رہی ہیں کہ طلاق کے وقت لڑکی حاملہ تھی ،اس لئے طلاق نہیں ہوئی،لہذا آپ حکمِ شرعی کی رہنمائی فرمائیں اور ابھی ہماری مذکور مطلقہ بھابھی کا بچہ ہونے والا ہے ،اس کی پرورش وغیرہ کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ بھائی کا سالہ کہتا ہے کہ ڈیلیوری کے بعد ہم بہن کی شادی کر دیں گے اور بچہ بھی یہ اپنے ساتھ لے جائے گی،جبکہ وہ بچہ ہم ان کو نہیں دینا چاہتے ،لہذا اس کے متعلق بھی حکمِ شرعی تحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ حمل کی حالت میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائل کے بھائی نے جب اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" تین مرتبہ کہہ دیے تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کےبغیر دونوں کا باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے اور عورت ایامِ عدت( بچے کی پیدائش) کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔
جبکہ پیدا ہونے والا اگر لڑکا ہو تو اس کی عمر سات (7) سال ہونے تک اور اگر لڑکی ہو تو اس کی عمر نو (9) سال ہونے تک اس کی پرورش کی حق دار اس کی والدہ ہے ،بشرطیکہ والدہ اس دوران بچہ کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرلے ،ورنہ ماں کا حقِ پرورش ختم ہوکر بچہ کی نانی کو یہ حق منتقل ہوجائے گا اور نانی نہ ہونے کی صورت میں بچے کی دادی ،اس کے بعد خالہ اور پھر پھوپھی کو بالترتیب حقِ پرورش حاصل ہوگا ،البتہ مذکور مدت کے بعد والد اگر بچے کو اپنی تحویل میں لینا چاہے تو لے سکتا ہےاور دورانِ پرورش بچے کی کفالت پر آنے والے ضروری اخراجات بچے کے والد کے ذمہ لازم ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و حل طلاقهن) أي الآيسة و الصغيرة و الحامل (عقب وطء) لأن الكراهة فيمن تحيض لتوهم الحبل و هو مفقود هنا اھ (3/232)۔
و فی الھندیۃ : و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بہا ثم یطلقھا او یموت عنھا کذا فی الھندیۃ اھ (1/471) ۔
و فیھا ایضاً : أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم ، و إن لم يكن له أم تستحق الحضانة بأن كانت غير أهل للحضانة أو متزوجة بغير محرم أو ماتت فأم الأم أولى من كل واحدة ، و إن علت ، فإن لم يكن للأم أم فأم الأب أولى ممن سواها ، و إن علت كذا في فتح القدير اھ (1/541)۔
و فیھا ایضاً : نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كذا في الجوهرة النيرة اھ (1/560)۔
و فیھا ایضاً : و اذا استغنی الغلام و بلغت الجاریۃ فالعصبۃ اولیٰ یقدم الاقرب فالاقرب اھ (1/566)۔
و فی الھدایۃ : و إذا وقعت الفرقة ين الزوجين فالأم أحق بالولد و النفقة على الأب اھ (2/283)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69326کی تصدیق کریں
0     972
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات