اولاد کے حقوق

دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

فتوی نمبر :
70284
| تاریخ :
2024-01-12
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

میں شدید ذہنی دبا ؤ میں ہوں ، جس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ، یہ سوال لکھتے وقت بھی میں رو رہا ہوں، وجہ یہ ہے کہ میرے گھر والے میرے دین کو فالو کرنے میں کچھ چیزوں میں بہت غلط رویہ رکھتے ہیں، جس سے مجھے شدید تکلیف ہوتی ہے ، جیسے ٹی وی پر ناچ گانا چل رہا ہوتا ہے تو میں وہاں کھانا کھانے سے منع کرتا ہوں تو بہت سخت غصہ کرتے ہیں مجھ پر، تبلیغ میں جانے نہیں دیتے، غریبوں کو گرم کپڑے دےکر آیا تو اس پر منع کر رہے ہیں کہ ان کو ضرورت نہیں ہوتی، ایسے مدد نہیں کرو ، اور میں جب مدد کرکے آیا تو سب کا منہ بنا ہوا تھا کہ کیوں کر رہا ہے یہ کام ؟ سب کے پاس ہے ، کسی کو ضرورت نہیں ، اور میں جب سے دین پر آیا ہوں ، مجھے عجیب سا بنا دیا، ان سب باتوں کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں ہوں ، اور روتا رہتا ہوں ، آپ اگر مدد کردیں گے میری تو میں اﷲ سے خوب دعا کروں گا آپ کےلئے ان شاء اللہ ، اور کچھ نہیں کرسکتا میں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احکامِ شرعیہ کی پابندی کرتے ہوئے بُرائی اور ممنوع امور سے بچنا اور خیر و بھلائی کے کاموں میں آگے بڑھنا ایک مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے ، جس کی وجہ سے اخروی کامیابی انسان کی مقدر بنتی ہے ، اور یہ ایک مسلمان کا مقصد ہونا چاہیئے ، لہٰذا احکامِ شرعیہ کی پاسداری کرتے وقت سائل کو گھر والوں کی طرف سے جس نامناسب رویہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس پر تکلیف اور صدمہ پہنچنے کی وجہ سے صبر کرتے وقت سائل کے اجر و ثواب میں مزید اضافہ ہورہا ہے ، البتہ سائل کے گھر والے اپنے اس غیرشرعی طرزِ عمل سے گنہگار ہورہے ہیں ، اس لئے سائل صبر و استقامت کے ساتھ احکامِ شرعیہ کی پابندی اور خیر و بھلائی کے کاموں میں آگے بڑھنے کی کوشش جاری رکھے ، اور اس کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو حکمت کے ساتھ سمجھانے اور ان کے حق میں بہتری کی دعاؤں کا بھی اہتمام کرے ، ان شاء اللہ وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70284کی تصدیق کریں
0     696
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات