اولاد کے حقوق

بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

فتوی نمبر :
82302
| تاریخ :
2025-04-25
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

السلام علیکم
میاں بیوی کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔۔۔،
اس سوال کے بارے میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں ۔۔کیا بچے کی بلوغت کے بعد بچی کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنے ماں باپ دونوں میں سے جس کے پاس رہنا چاہے رہ سکتی ہے؟
اور کیا بلو غت کے بعد بچی کی کسٹڈی بچی کی اختیار کے بغیر اس کے باپ کو دی جائے گی؟
جب کہ بچی اپنے باپ کے پاس نہیں جانا چاہتی تو تب بھی اس کی کسٹڈی اس کے باپ کو دی جائے گی؟
وضاحت: بچی کی پیدائش سے 6، 7 ماہ پہلے ہی لڑکی اپنے مائکے اگئی تھی تب سے لے کر بچی کی ولادت کے ڈیڑھ سال تک لڑکی اپنے مائکے میں رہی اس دوران لڑکے نے اپنی بچی کی ایک بار بھی خیر خیریت معلوم نہیں کی جب اس کے بعد لڑکی سمجھوتہ کر کے اپنے بچی کے خاطر سسرال چلی گئی تو وہاں بھی لڑکے کا رویہ اپنی بچی کے ساتھ بہت برا تھا 6 ،7 ماہ وہاں پر رہنے کے بعد لڑکی دوبارہ اپنے مائکے اگئی لڑکی کا مطالبہ محض اتنا تھا کہ اس کا پورشن الگ کر دیا جائے کیونکہ اس لڑکے کا اور اس کے گھر والوں کا اور رویہ لڑکی کے ساتھ بہت برا تھا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق سے پہلے یا طلاق کے بعد بہر دو صورت لڑکے کی عمر سات سال اور لڑکی کی عمر نو سال مکمل ہونے تک ان کی پرورش کی حقدار ماں ہوتی ہے، بشرطیکہ طلاق کی صورت میں اس دوران وہ ان بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرلے، ورنہ اس کا حق پرورش ختم ہو کر ان بچوں کی نانی کو حاصل ہو جائے گا اور اس کے بعد دادی، خالہ اور پھوپھی کو بھی بالترتیب حاصل ہوگا ،البتہ مذکور مدت کے بعد باپ ان کو اپنی تحویل میں لینا چاہے تو لے سکتا ہے ،تاہم بلوغت کے بعد بچہ / بچی کو والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے کا اختیار حاصل ہوگا، چنانچہ وہ جس کے ساتھ رہائش اختیار کرنا چاہے تو اس کو منع نہیں کیا جائے گا ، جبکہ اولاد کو ماں باپ دونوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنالازم ہے ،کسی کی حق تلفی اور ایذا رسانی جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد : عن أبي عمرو - يعني الأوزاعي - حدثني عمرو بن شعيب، عن أبيه عن جده عبد الله بن عمرو: أن امرأة قالت: يا رسول الله، إن ابني هذا كان بطني له وعاء، وثدي له سقاء، وحجري له حواء، وإن أباه طلقني، وأراد أن ينتزعه مني، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أنت أحق به ما لم تنكحي.(ج:3 ،ص: 577،رقم :2376)
و فی بدائع الصنائع : وإن كانت بكرا لا يخلي سبيلها وإن كانت مأمونة على نفسها؛ لأنها مطمع لكل طامع ولم تختبر الرجال فلا يؤمن عليها الخداع.(ج:3،ص:43)
و فی الموسوعۃ الفقہیۃ : ثم تصرف إلى الرجال لأنهم على الحماية والصيانة وإقامة مصالح الصغار أقدر اھ(ج:17،ص:301)
و فی فتاویٰ الھندیۃ : والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد - رحمه الله تعالى - إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين. الصغيرة إذا لم تكن مشتهاة ولها زوج لا يسقط حق الأم في حضانتها ما دامت لا تصلح للرجال كذا في القنية. وإن كانت البالغة بكرا فللأولياء حق الضم، وإن كان لا يخاف عليها الفساد إذا كانت حديثة السن وأمااھ(ج:1 ،ص:543)
وفی البحر الرائق ( قوله ومن نكحت غير محرم سقط حقها ) أي : غير محرم من الصغير كالأم إذا تزوجت بأجنبي منه لقوله { عليه الصلاة والسلام أنت أحق به ما لم تتزوجي } ولأن زوج الأم إذا كان أجنبيا يعطيه نزرا وينظر إليه شزرا فلا نظر له".(ج :11 ،ص 199)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82302کی تصدیق کریں
0     211
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات