اولاد کے حقوق

والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

فتوی نمبر :
71066
| تاریخ :
2024-02-20
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

مولانا صاحب ! ہمارے والد صاحب نے اپنی زندگی میں ہی پراپرٹی کا بٹوارہ کر دیا تھا ، اور ساری پراپرٹی اپنے دونوں بیٹوں کے نام کر دی اور ہم 5 بیٹیوں کو محروم رکھا ، اور ہم سے بولا گیا کہ ہم نے پراپرٹی بیٹوں کو گفٹ کر دی ہے ، اب آپ لوگوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں ، تو کیا یہ جائز ہے ؟ اب ہم بہنیں اس سلسلے میں کیا کر سکتی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والد مرحوم نے اگر اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا بٹوارہ کرکے ساری جائیداد اپنے بیٹوں میں تقسیم کی ہو اور بلا کسی معقول وجہ کے بیٹیوں کو محروم کرکےان کی دل آزاری اور ایذاء رسانی کا سبب بنا ہو تو اس کا ایسا کرنا اگرچہ شرعاً جائز نہیں تھا ، جس کی وجہ سے وہ گناہگار ہوا ہے ، جس پر اسے توبہ و استغفار اور اب اگر والد کی ملکیت میں کچھ موجود ہو تو اس میں سے بیٹیوں کو حصہ دیکر اس کی تلافی کا اہتمام کرنا چاہیئے ، تاہم اگر والد نے یہ جائیداد دونوں بیٹوں کے درمیان باقاعدہ طورپر تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کا حصہ باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ حوالہ کر دیا ہو ، تو ایسی صورت میں ہر بیٹا اپنے اپنے حصے کا مالک بن چکا ہے ، سائلہ اور اس کی بہنوں کے لئے اپنے بھائیوں سے ابھی یا والد مرحوم کی وفات کے بعد اس جائیداد میں حصے کے مطالبے کا حق حاصل نہ ہوگا ، البتہ اگر سائلہ کے والد نے مذکور جائیداد فقط اپنے دونوں بیٹوں کے نام کی ہو ، انہیں اس جائیداد پر مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو تو ایسی صورت میں شرعاً دونوں بیٹے اس جائیداد کے مالک نہ ہوں گے ، بلکہ ساری جائیداد بدستور والد صاحب کی ملکیت ہی ہوگی اور والد کی وفات کے بعد اس کے اس وقت موجود تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کی جائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المصنف لابن أبي شيبة : عن النعمان بن بشير قال : أعطاني أبي عطية فقالت أمي عمرة بنت رواحة : لا أرضى حتى تشهد النبي صلى الله عليه و سلم قال فأتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال إني أعطيت ابني من عمرة عطية فأمرتني أن أشهدك. قال أعطيت كل ولدك مثل هذا ؟ قال : لا ، قال فاتقوا الله واعدلوا بين أولادكم (وفي رواية أخرى قال فاردده) (مسألة العدل بين الأولاد ، ٧، ص 278، ط: دار التاج لبانن، بيروت)-
و في الدر المختار: وفي الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى و لو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم (كتاب الهبة ، ج ۵، ص 696، ط : سعيد)-
و فيه أيضا : ( وتتم ) الهبة ) بالقبض ) الكامل الخ. (كتاب الهبة ، ج 5، ص 690، ط : سعید)-
و فيه أيضا : ( ويمنع الرجوع فيها ) حروف (دمع حزقة) (إلى قوله) (والقاف القرابة فلو وهب لذي رحم محرم منه ) نسبا (ولو ذميا أو مستأمنا لا يرجع الخ (باب الرجوع في الهبة ، ج 5، ص 699، ط : سعيد)-
و في البحر الرائق : يكره تفضيل بعض الأولاد علی البعض في الهبة حالة الصحة إلا لزيادة فضل له في الدين وإن وهب ماله كله لواحد جاز قضاء وهو آثم ( إلى قوله) وفي الخلاصة المختار التسوية بين الذكر والأنثى في الهبة ( كتاب الهبة ، ج 7 ، ص 288، ط : ماجدية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71066کی تصدیق کریں
0     673
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات