اولاد کے حقوق

والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

فتوی نمبر :
72616
| تاریخ :
2024-04-21
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص میرے گھر قرآن کریم لے کر آتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ تم یہ رشتہ توڑ دو اور جبکہ وہ میرا رشتہ صحیح چل رہا ہے ،ایسا سمجھ لیں کہ باپ اگر اپنی بیٹی کو قرآن دے اور کہے کہ اپنے ہنستے ہنستے گھر کو چھوڑ دو کیوں کہ میری ان لوگوں سے نہیں بنتی، کیا بچی کو اپنے گھر کو قرآن کے لئے چھوڑ دینا چاہئیے ؟بچی بلکل خوش ہے اپنے میاں کے ساتھ , اور اُسکا والد یہ صرف اپنی انا کی خاطر کر رہے ہیں ،آپکے جلد جواب کا انتظار رہے گا،شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں وضاحت کیساتھ اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ والد اپنی بیٹی سے مذکور رشتہ ختم کرانے اور شوہر کا گھر چھوڑنے کا خواہش مند کیوں ہے کیا فقط " انا" کا مسئلہ ہے یا اسکے علاوہ دیگر وجوہات ہیں تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر بیٹی اپنے شوہر کیساتھ سسرال میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہو، اس رشتے کو توڑنے اور ختم کرنے کا کوئی شرعی معقول عذر بھی نہ ہو تو والد کا فقط اپنے " انا" کی وجہ سے بیٹی کو قرآن کریم کا واسطہ دیکر اس کا ہنستا بستا گھر برباد کرنا غیر دانشمندانہ عمل ہے،جس سے اس کو اجتناب اور بیٹی کا گھر بسانے کی کوشش کا اہتمام کرنا چاہئیے جبکہ بیٹی کو بھی چاہیئے کہ حکمت وبصیرت کیساتھ کوئی ایسا طرزِ عمل اختیار کرئے کہ جس سے میاں بیوی کا رشتہ بھی برقرار رہے اور والد کی ناراضگی اور دل آزاری بھی نہ ہو ، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اسکی مکمل وضاحت کر کے سوال دوبارہ ای میل کردے تو اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ الآیۃ (آیتـ 2 سورۃ المائدۃ)
وفیھا ایضاً: عن معاذ رضی اللہ عنہ قال أوصانی رسول اللہ ﷺ بعشر کلمات، قال لا تشرک باللہ شیئا وأن قتلت أو حرقت ولا تعقن والدیک وإن أمراک أن تخرج من أھلک ومالک الخ قال الملاعلی قاری: قال ابن حجر شرط للمبالغۃ باعتبار الاکمل أیضاً (إلی قولہ) اما باعتبار اصل الجواز، فلا یلزمہ طلاق زوجۃ امرأۃ بفراقھا الخ (کتاب الإیمان ج 1 صـ 235 ط: حقانیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72616کی تصدیق کریں
0     788
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات